داعش کا سب سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

داعش

🗓️

سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے سات سال کے تعاقب کے بعد اس ملک کے صوبہ دیالی اور کردستان ریجن کی سرحد پر داعش کے خطرناک ترین دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
المعلومہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے دیالی صوبے اور کردستان ریجن کی سرحد کے قریب داعش کے انتہائی خطرناک دہشت گرد کی گرفتاری کا اعلان کیا، اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ ذریعے نے مزید کہا کہ ایک خصوصی سیکورٹی یونٹ نے دیالی اور کردستان کے علاقے کی سرحد کے قریب ایک زرعی علاقے میں گھات لگا کر دہشت گردی کے ملوث مطلوب انتہائی خطرناک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس ذریعے نے تاکید کی کہ گرفتار دہشت گرد 7 سال سے مطلوب تھا اور دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں سرفہرست تھا نیز اس کی گرفتاری کو داعش کے دہشت گرد سیلوں کے لیے براہ راست دھچکا سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک سکیورٹی ذرائع نے دیالہ کے شمال میں واقع وادی الثلاب علاقے کی اندر اور بعقوبہ کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر کے فاصلے پر داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملوں کا اعلان کیا ہے، تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ذکر نہیں کیا۔

 

مشہور خبریں۔

ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکریں مار رہے ہیں، عارف علوی

🗓️ 27 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا

یمن جنگ میں ریاض کی غلط فہمیاں اور علاقائی حیثیت کے لیے سعودی عرب کا ناقابل واپسی راستہ

🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے

انگلینڈ میں مہنگائی میں غیرمعمولی اضافہ

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    انگلینڈ میں حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے نتائج

اسرائیلی فوج کی غزہ میں نئی حکمت عملی کیا ہے ؟

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ماضی کے مقابلے میں مختلف جنگی انداز اپنایا

میں صدر بن جاؤں گا تو یوکرین کی جنگ ایک دن میں بند کر دوں گا:ٹرمپ

🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے متنازعہ سابق صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر

طالبان کی عسکری طاقت اور افغانستان کا مستقبل

🗓️ 27 مارچ 2021(سچ خبریں) سماجی انصاف کی کیسی ستم ظریفی ہے کہ روس، امریکا،

وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا

🗓️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی

مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مراکش کے عوام کے ایک گروپ نے رباط شہر میں ملکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے