?️
سچ خبریں:باخبر اماراتی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک اخبار کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے ابوظہبی کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ ان سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق ان خبروں کے بعد کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ابوظہبی کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کر سکتے ہیں ، اماراتی ذرائع اب اعلان کر رہے ہیں کہ بن سلمان اس ملاقات کے لئے تیار ہیں، باخبر اماراتی ذرائع نے جمعرات کی صبح بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ ابوظہبی میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے تیار ہیں، رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور ان کی ٹیم ابوظہبی میں بن سلمان سے ملنے کے لئے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے عہدہ داروں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہی ہے، ذرائع نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں آئندہ عام انتخابات نیتن یاہو کے ابوظہبی کے دورے کی ایک وجہ ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے بھی ان کا استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ نیتن یاھو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کاسرکاری دورہ کرنے والے ہیں، کہا جاتا ہے کہ وہ نجی طیارے میں ابوظہبی جائیں گے اور ہوائی اڈے پر ملاقات کریں گے، یروشلم پوسٹ کے مطابق ، اسرائیلی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ بہت مختصر ہوگا اور وہ ابوظہبی میں صرف چند گھنٹوں کے لئے رکیں گے، نیتن یاھو جمعرات کی شام ہنگری اور جمہوریہ چیک کے وزرائے اعظم سے ملاقات کے لئے مقبوضہ فلسطین واپس چلےجائیں گے۔
یادرہے کہ اس سے قبل عبرانی زبان کے جریدے واللا نیوز کے ایک رپورٹر نے سینئر عرب عہدیداروں کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا ، کہ نیتن یاھو متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد آل نہیان سے ملاقات کریں گے، صہیونی میڈیا کے مطابق نیتن یاھو مقبوضہ فلسطین میں عام انتخابات سے دو ہفتوں سے بھی کم عرصہ قبل ، ابو ظہبی کے ولی عہد سے ملاقات کے لئے متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی شکست کے بعد کہاں جائیں گے؟:ریٹائرڈ امریکی فوجی کا جواب
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ ہارنے
اپریل
سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران سلامتی کونسل کی غیر موثریت اور
دسمبر
روسی صدر غریب ممالک کو اناج فراہمی جاری رکھنے کے سلسلہ میں اہم بیان
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے آج اعلان کیا کہ روس اپنے
جولائی
برطانوی شہزادے کا اپنے خاندان کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:تاریخ کے مختلف مقامات پر برطانوی حکمرانی کے سلسلے میں نسل
مارچ
اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل
جولائی
غزہ میں کنڈرگارٹن پر صیہونی بمباری
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں میں صیہونی فوج
فروری
برطانیہ بھر میں ڈاک، یونیورسٹی اساتذہ اور کے عملے کی ہڑتال
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ بھر میں پوسٹل ورکرز، اساتذہ اور یونیورسٹی کے عملے نے
نومبر
سعودی بادشاہ اسپتال مین بھرتی
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی عدالت نے آج اتوار کو اعلان کیا
مئی