خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ

تیل

?️

سچ خبریں:یوکرائن کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اٖضافہ ہورہا ہے جس کے تحت تیل کی قیمت ایک سو دس فی بیرل جا پہنچی۔
یوکرائن میں روس کی فوجی کارروائی کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور بدھ کو کاروبار کے آغاز میں تیل کی قیمت ایک سو دس ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ۔

یادرہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ جہاں ایک جانب یوکرین میں روسی پیشقدمی اور بعض ملکوں کی جانب سے روسی تیل کی فروخت پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا نتیجہ ہے تو دوسری جانب ویانا مذاکرات کے طول پکڑنے کے سبب عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی سپلائی میں ہونے والی تاخیر ہے۔

یادرہے کہ تیل کی قیمت میں یہ ریکارڈ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تیل پیدا کرنے اور تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے مشترکہ گروپ اوپیک پلس کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں، تیل کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

محرم الحرام کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی

پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کا ایران-امریکہ مذاکرات پر اثر

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی ماہر روسی امور، احمد الحاج علی کا کہنا ہے

روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کردیا

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:ایک روسی عدالت نے ممنوعہ مواد ہٹانے سے انکار کرنے پر

کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کا معاملہ، چند  وزراء نے سمری پر دستخط نہیں کئے

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے معاملے

غزہ میں دس ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot کے فوجی نمائندے Yoaf Zeitoun نے

ہیگ ٹربیونل کے صیہونی مخالف فیصلے کیا ہوا؟

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:سکریٹری جنرل انتھونی گوتریس کے ترجمان دوجارک نے صیہونی حکومت کے

ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب

ایف بی آر کو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا انکشاف

?️ 27 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے