?️
سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے فلسطین سے باہر حماس کی شخصیات کے خلاف اپنے قاتل دستوں کو فعال کر دیا ہے۔
ٹائمز آف لندن نے مقبوضہ علاقوں کے ایک رپورٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی مخالف کارروائیاں جاری رہیں تو وہ فلسطین سے باہر حماس کے رہنماؤں اور شخصیات کو قتل کر دے گی۔
اخبار کے مطابق تل ابیب حکومت نے اپنے علاقائی اور یورپی اتحادیوں کو مطلع کیا ہے کہ اس نے گزشتہ دو ماہ میں فلسطینی کارروائیوں کے جواب میں حماس کے رہنماؤں کے خلاف بیرون ملک قاتل اسکواڈز کو فعال کر دیا ہے، جس کے بعد مغربی ایشیا اور یورپ میں انٹیلی جنس ایجنسیاں حماس کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
صیہونیوں نے اس بارے میں خبردار کیا کہ مارچ کے وسط سے اب تک کم از کم 19 صہیونی مارے جا چکے ہیں، تازہ ترین کارروائی میں گزشتہ جمعرات کی شام کو العاد کے آرتھوڈوکس شہر میں دو نوجوان اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور صیہونیوں پر چاقو سے حملہ کیا۔
حملہ آوروں کو بالآخر حرجیہ کے علاقے میں چھپتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا،تاہم ابھی تک کسی بھی کارروائی کا حماس سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے سوائے مغربی کنارے میں 28 اپریل کو ہونے والی ایک کارروائی کے جس میں ایک صیہونی سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے
مئی
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کی
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے
مئی
معاریو: اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی کمی 10,000 تک پہنچ گئی
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی کمی 10 ہزار تک
جولائی
ٹرمپ کا منصوبہ اور نیتن یاہو کی تقریر؛ قبضے کو مضبوط کرنے اور مزاحمت کو ختم کرنے کی سازش
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: عرب تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ
اکتوبر
سوشل میڈیا بھی صیہونیوں سے ناراض
?️ 5 جون 2021اسرائیل کے وزیر اعظم کے بیٹے کے زریعہ لوگوں کو صیہونی کنیسیٹ
جون
ایران کے خلاف مغربی ممالک کی خیالی ڈیڈ لائن
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ڈیڈ
جولائی
نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ جنگ
نومبر
ہم سیرت نبی ﷺ بچوں اور بڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے
اکتوبر