?️
سچ خبریں:صیہونی فوجی حکام اور ماہرین نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کا کوئی بھی حصہ مستقبل کی کسی بھی جنگ میں حزب اللہ کے میزائلوں سے محفوظ نہیں رہے گا۔
حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائل، جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں اُڑا رکھی ہیں، ہمیشہ حزب اللہ کے ساتھ مستقبل میں کسی بھی تصادم میں تل ابیب کی تشویش کا بنیادی ذریعہ رہے ہیں، یہ وہ چیز ہے جس کا صیہونی حکومت کے ماہرین اور حکام بارہا اعتراف کر چکے ہیں، حال ہی میں حزب اللہ کے ڈرونز اور فضائی دفاعی نظام نے قابضین کی تشویش میں اضافہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں بین علاقائی اخبار رائے الیوم نے اپنے نئے اداریہ میں مزاحمت کے ساتھ کسی بھی جنگ میں داخل ہونے کے صیہونیوں کے خوف کی جہتوں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہےکہ کیا یہ ممکن ہے کہ غاصب صیہونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ صیہونی حکومت دھمکیوں کے ذریعے حزب اللہ کے خلاف نفسیاتی جنگ کے تناظر میں ایک مضبوط نقطہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ صہیونی ایران کے بعد حزب اللہ کو دوسرا اسٹریٹیجک خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں موجود فلسطینی گروہ صیہونی حکومت کے لیے تیسرا اسٹریٹجک خطرہ ہیں۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل نےاس حکومت کے باخبر سکیورٹی حلقوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے مختلف رینج اور اقسام کے تقریباً 230000 میزائل اسرائیل کو آئندہ جنگ میں نشانہ بنانے والے ہیں،صیہونی چینل نے کہا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو حزب اللہ روزانہ تقریباً 1500 میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغےگی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی جرائم کے 150 دنوں کے جامع اور چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی حکومت نے ایک رپورٹ میں غزہ میں گزشتہ
مارچ
ٹرمپ شراب شوقین کے ہیں: سوزی وائلز
?️ 17 دسمبر 2025 ٹرمپ شراب شوقین کے ہیں: سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف
دسمبر
امریکہ کا زیلنسکی کو بالواسطہ پیغام
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: سٹرانا یو اے ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین
نومبر
ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک
?️ 4 جنوری 2026 ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک مصر کے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا۔ عطار تارڑ
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
مئی
شدید گرمی اور سکیورٹی تدابیر میں مناسک حج کا آغاز
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:2025 کے حج کا آغاز مکہ مکرمہ میں سخت سیکیورٹی اور
جون
عراق پر دہشت گردوں پھانسی پر روک لگانے کے لئے بین الاقوامی دباؤ
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے سائرون پارلیمانی اتحادکے سربراہ نے عراق میں غیر ملکی
ایران کی دھمکی؛صیہونی پریشان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں
اپریل