?️
سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان پر کسی بیرونی ملک کا تسلط نہیں ہے، زوردیا کہ حزب اللہ لبنان میں کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کی طرح کام کر سکتی ہے۔
النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج ایک پریس کانفرانس سے خطاب کرتے ہوئے اس ملک پربیرونی دباؤکے سلسلہ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر کسی بیرونی ملک کا تسلط نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان کی دیگر جماعتوں کی طرح ایک سیاسی جماعت ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج (منگل کو) وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان کو بہت سے سنگین مسائل اور خطرات کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کی مددکرنےاور ایک ساتھ کھڑے ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق میقاتی نے کہا کہ اگر ان کا استعفیٰ لبنان کے حق میں ہوتا تو وہ ایسا کرتے لیکن موجودہ حالات میں اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی ، ان کے بقول حکومت نے 12 اکتوبر کے بعد سے کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں کیا اور اس معاملے نے حکومت کی کارکردگی کو بنیادی طور پر متاثر کیا ہے جبکہ دوسری طرف وہ اس کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے اور ساتھ ہی ساتھ کابینہ کے اجلاس دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنی مشاورت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں نجیب میقاتی نے دوسرے ممالک کے دباؤ کا ذکر کیے بغیر حزب اللہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ حزب اللہ لبنان میں کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کی طرح کام کر سکتی ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس بات کو قبول نہیں کرتے کہ لبنان دوسرے ممالک کے کنٹرول میں ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیرِاعظم سے خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے تعلق
اکتوبر
فلم میں صرف ہیرو کو بچانے اور کامیاب کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، نیر اعجاز
?️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار نیر اعجاز کا کہنا ہے کہ فلموں
جنوری
ٹرمپ کی اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے خلاف الزامات کی وضاحت کا پہلا
اپریل
اسحٰق ڈار نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد
ستمبر
امریکی عہدے دار کی عراقیوں سے اہم اپیل، عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں
?️ 10 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں
جولائی
شوٹنگ کے دوران خون نکوالنے کی اشنا شاہ کی ویڈیو وائرل
?️ 19 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ
فروری
سائبر حملوں کے پیش نظر برطانوی انتخابات ملتوی
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے ووٹنگ سسٹم پر سائبر
اگست
بائیڈن انتظامیہ کے لیے تباہ کن خبر
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:جو بائیڈن انتظامیہ میں ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے
نومبر