?️
سچ خبریں: خبرگزاری تسنیم کی بینالاقوامی رپورٹ کے مطابق، حزبالله لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے "تمام آزاد انسانوں پر حملہ” قرار دیا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ حزبالله ایران اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے اور اس نے عالمی استکبار کے مقابلے میں خطے کی اقوام کے اتحاد کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں مظلوموں کی حمایت، مزاحمت کی پشت پناہی، اور فلسطین و قدس کی آزادی کے لیے مکمل کوشش کی نمایاں علامت ہے۔
یہ ملک ایک روحانی، اخلاقی، آزاد، اور باعزت نمونہ شمار ہوتا ہے۔
ظالموں اور مستکبروں، خاص طور پر امریکہ، نے اس انسانی اور انقلابی نمونے کو جو دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے پیشوا ہے، برداشت نہیں کیا۔
نہ انہوں نے امام خمینی کے ایران کی 46 سالہ استقامت کو برداشت کیا، نہ اس عظیم قوم کی ہر قسم کے تجاوزات اور پابندیوں کے مقابلے میں ثابت قدمی کو،
نہ ایران کی سیاسی، اقتصادی اور علمی چھلانگ کو، اور نہ اس کی دفاعی قابلیت کے اونچے درجے تک رسائی کو؛
ایسی پیشرفت جو داخلی توانائی، خداوند متعال پر توکل، اور عوام کی اپنے با بصیرت، بہادر، اور الہامی رہبر، یعنی امام خامنہای (دام ظله) کے ساتھ ہمراہی پر استوار ہے۔
ظالم یہ حقیقت بھی برداشت نہیں کر سکے کہ ایران، مزاحمتی قوتوں کے لیے ایک الہام بخش مثال بن چکا ہے، جو اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، خاص طور پر فلسطین، لبنان اور خطے میں۔
ایران ایسا ملک ہے جو پوری طاقت سے حق اور ہماری اس دور کی اصل مسئلہ، یعنی فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اور اس کے بدلے میں ہر قیمت چکا رہا ہے۔
لیکن اسرائیلی تجاوز کے لیے بہانہ کیا ہے؟
یہ ایک جھوٹا بہانہ ہے، جس کا فیصلہ اور حمایت امریکہ اور دیگر مستکبروں نے کی ہے۔
بہانہ ہے: یورینیم کی افزودگی اور ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام؛
ایک ایسا پروگرام جو ایرانی قوم کی پیشرفت کی خدمت میں ہے اور وہ حق ہے جو بینالمللی قوانین اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اس کی ضمانت دی ہے۔
یہ پروگرام دوسروں کے لیے ذرہ برابر نقصان دہ نہیں، بلکہ خطے میں ایران اور ترقی کے لیے ایک علمی و بڑی شرکت ہے، جو مقامی صلاحیت اور غیر ملکی تسلط کے بغیر انجام پا رہی ہے۔
عالمی نظامِ استکبار نہیں چاہتا کہ ایران ایمان، علم، اور آزادی کے لیے ایک روشنی ہو؛ ایسی روشنی جو ایران اور مظلوموں کے لیے خیر لے کر آتی ہے۔
امریکی صدر کی طرف سے دینی مرجعیت اور ولی فقیہ، امام خامنہای (دام ظله) پر حملے کی دھمکی، اور اسلامی جمہوریہ ایران پر تجاوز در حقیقت خطے کی تمام قوموں اور دنیا کے آزاد انسانوں پر حملہ ہے۔
امریکہ خطے کو آشوب اور بیثباتی کی طرف لے جا رہا ہے اور دنیا کو نہ ختم ہونے والے بحرانوں میں گرفتار کر رہا ہے، اور اس کا انجام رسوائی، ذلت اور شکست کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اور خطے کی اقوام و دنیا کے آزادگان کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس عظیم رہبر اور ایران کے ساتھ کھڑے ہوں۔
ہم حزبالله اور اسلامی مزاحمت کے طور پر، ایک طرف ایران کے جائز حقوق اور اس کی آزادی کے ساتھ اور دوسری طرف امریکہ اور اس کے اتحادی، یعنی صہیونی سرطان کی شکل کے رژیم کے ظلم کے خلاف، غیر جانبدار نہیں ہیں۔
ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ اس کی آزادی، ہماری سرزمین کی آزادی اور اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کے حق سے جڑی ہوئی ہے۔
لہٰذا ہم اپنے مؤقف کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم ایران، اس کی قیادت، اور اس کی مزاحم قوم کی حمایت کرتے ہیں،
اور جیسا کہ ضروری ہو، ہم اس وحشیانہ اسرائیلی-امریکی تجاوز کے مقابلے میں ردّعمل دکھائیں گے۔
ہم تمام آزادگان، مظلوموں، مجاہدوں، علماء، اور صاحبانِ فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنی آواز بلند کریں
اور شجاعت، حمایت اور طاقت کے مظاہر کو ظاہر کریں؛
اور سب سے نجیب اور عظیم قیادت یعنی امام خامنہای (دام ظله) کے گرد اکٹھا ہوں، اور دلیر و فداکار ملتِ ایران کا ساتھ دیں۔
ہمارا اتحاد ہی استکباری سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد راستہ ہے،
اور یہ تجاوز کے اہداف کو ناکام بنانے میں مدد دے گا۔
سرکش امریکہ اور جرمکار اسرائیل کبھی بھی ملتِ ایران اور سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو جھکا نہیں سکتے۔
یہ ایک شکستناپذیر قوم ہے۔
پچھلے دنوں کے اسرائیلی تجاوز نے اس قوم کی استواری اور ہر قسم کے دباؤ کے مقابلے میں اس کی ثابت قدمی کو نمایاں کر دیا؛
یہاں تک کہ اسرائیل، جس نے 77 سال پہلے فلسطین پر قبضہ کیا، آج پہلی بار اس حد تک کمزوری، ناتوانی اور بھاری نقصانات سے دوچار ہوا ہے، اور امریکی فوجی حمایت کی بھیک مانگ رہا ہے۔
اس کے باوجود، یہ صورتحال ہمیں اس ذمہ داری سے آزاد نہیں کرتی کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہوں اور اپنی پوری صلاحیت سے اس ظلم اور زیادتی کو روکنے میں مدد کریں۔
مشہور خبریں۔
پولیس فائرنگ سے طالب علم ہلاک، واقعے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا حکم
?️ 9 مارچ 2021پیشاور{سچ خبریں}پشاور میں پولیس رائیڈر سکواڈ کی فائرنگ سے ایک طالب علم
مارچ
ایران، بھارت اور چین کے شہریوں کے لیے قازقستان کے ویزوں کی منسوخی
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: قازقستان نے یکطرفہ طور پر ایران، بھارت اور چین
جولائی
تحریک انصاف کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پاک سعودی عرب مشترکہ
ستمبر
ریان نامی 5 سالہ مراکشی بچہ جان کی بازی ہار گیا
?️ 6 فروری 2022مراکشی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیان میں 5 سالہ بچے ریان
فروری
جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی
مارچ
صیہونیوں کی مسجد اقصی کا متولی بدلنے کی کوشش
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:پاکستان کی ایک ویب سائٹ نے سعودی عرب میں شائع ہونے
جولائی
وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل، بجلی سستی کیوں کی انہوں نے خود ہی وجہ بتا دی
?️ 2 مارچ 2022 (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی
مارچ
صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لئے وزیراعظم کا اہم فیصلہ
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے
ستمبر