?️
سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں اس حکومت کو ہونے والے بھاری نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جہاد اسلامی تحریک کی طرف سے اسرائیلی ٹھکانوں پر داغے گئے راکٹ ٹھیک نشانے پر لگے۔
ایک صہیونی عہدہ دار نے اعتراف کیا کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس کی طرف سے یروشلم میں اسرائیلی ٹھکانوں پر داغے گئے راکٹ بالکل نشانے پر لگے۔
قابض حکومت کے اس عہہدہ دار نے مزید کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں جہاد اسلامی کی جانب سے داغے گئے راکٹ انتہائی درست تھے اور انہوں نے اسرائیل کو کافی نقصان پہنچایا،یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تین روزہ حملوں کے نتیجے میں 46 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، ان شہداء میں 6 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ صہیونی فوج نے اس جنگ کا آغاز جہاد اسلامی تحریک سے مقابلہ کرنے کے بہانے کیا لیکن غزہ کے خلاف گزشتہ جنگوں کی طرح اہم انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں پر قبضہ کرنے کے مقصد سے اس نے ایک بار پھر عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
فلسطینی شہری اہداف کے خلاف تین دن کے حملوں اور غزہ کے عوام اور بچوں کی شہادت کے بعد صیہونی حکومت نے اس ہفتے اتوار کے روز مصر سے تنازع کے خاتمے کے لیے ثالثی کی اپیل کی، آخر کار جہاد اسلامی تحریک کی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا اور تنازعہ رک گیا۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں بے روزگاری ایک بار پھر بڑھتی ہوئی: حریت
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: ترکی کے شماریاتی ادارے نے حال ہی میں اعلان کیا
جون
حماس کی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں
مئی
شمالی وزیرستان میں فوج نے دو دہشتگرد ہلاک کر دیے
?️ 17 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت
ستمبر
حماس کے راکٹوں نے صیہونیوں کی اتھارٹی کو کیا بے نقاب
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے اعلان کیا
اپریل
پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر مملکت
?️ 4 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں
فروری
ٹرمپ چینی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے خواہاں
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ واشنگٹن یکم فروری
جنوری
اسرائیلی جیلوں میں انسانی حقوق کی پامالی؛ دنیا کو چونکا دینے والے مظالم
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی ہیومن رائٹس سنٹر کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف
نومبر
امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ
جون