?️
سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کے اعلان کے بعد اس تحریک کی عسکری شاخ نےاپنے ایک بیان میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں ہائی الرٹ جاری کیے جانے کا اعلان کیا۔
جہاد اسلامی فلسطین کی عسکری شاخ سرایا القدس نے آج جمعرات کو ہائی الرٹ ہونے کا اعلان کیا،القدس نے ایک بیان میں کہا کہ اسے جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی طرف سے فلسطینی قیدیوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے ریمارکس موصول ہوئے ہیں۔
جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ نے مزید کہا کہ ہم اپنی افواج میں ہائی الرٹ جاری ہونے کا اعلان کر رہے ہیں نیز ہم پوری طرح سے تیارہیں اور اشارے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ یہ بیان جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل کے کل رات ایک بیان میں آنے کے بعد سامنے آیا ہےجس میں انھوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو صیہونی جیلوں میں نہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے کہ وہ دشمن کا شکار ہوتےرہیں ،ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور جو کچھ ہمارے پاس ہے اس سے ان کی حمایت کریں گے ، چاہے ان کے دفاع کے لیے ہمیں جنگ میں جانا پڑے اور کوئی معاہدہ یا دیگر غور و فکر ہمیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکے گا۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کی جیلوں میں جہاد اسلامی کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال منگل کی شام سے شروع ہوئی ہے جس کا مقصد صہیونی قیدیوں کے خلاف غیر قانونی اقدامات اور سزاؤں کو روکنا ہے۔
درایں اثنافلسطین کے جنگی قیدیوں کی نگراں کمیٹی (آئی سی آر سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ملیشیا کے ہاتھوں جہاد اسلامی کے قیدیوں کو قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے قیدیوں نے احتجاج کیا ہے اور وہ بھوک ہڑتال پر ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 6 ستمبر کو جلبوع ہائی سکیورٹی کی حامل صیہونی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں (جن میں سے کئی فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے رکن تھے) کے فرار اور اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ، اس حکومت نے فلسطینی قیدیوں خصوصا جہاد اسلامی کے قیدیوں پر بربریت اور تشدد کو تیز کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپی لوگ اسرائیلیوں کو نازیوں سے بدتر سمجھتے ہیں: ہسبارہ
?️ 28 ستمبر 2025صیہونی ریجیم کے پراپیگنڈہ ادارے ہسبارہ کے سربراہ ایلون لیوی کا کہنا
ستمبر
افغانستان کے مسئلے میں غیر ملکی مداخلت مسترد
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل اجلاس
جنوری
سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا۔ مشعال ملک
?️ 5 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
اگست
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں مظاہرے
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اتوار کو غزہ کے عوام کی حمایت میں گوتھن برگ، سویڈن
مئی
آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی
دسمبر
غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
نومبر
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی
اکتوبر
ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے؛شہید یحیی السنوار کا اعلان
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی جانب
اپریل