جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ

جولانی

?️

جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ
لبنان کی ویب سائٹ لا اورینتال نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی تکفیری جنگجو، جو برسوں سے شام کی خانہ جنگی میں گروہ تحریرالشام کے ساتھ مل کر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑتے رہے ہیں، اب ابومحمد جولانی (احمد الشرع) سے شامی شہریت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان جنگجوؤں کی اکثریت مختلف ملکوں سے آئے ہوئے عناصر ہیں جو شام میں عسکری ڈھانچوں کا حصہ بن چکے ہیں۔ پچھلے 9 ماہ سے دمشق حکومت کے لیے یہ مسئلہ ایک بڑے چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے، جبکہ مصر اور اردن جیسی ریاستیں بھی شام میں ان شدت پسندوں کی موجودگی پر شدید تشویش ظاہر کر چکی ہیں۔
اس دوران امریکہ اور نیٹو ان جنگجوؤں کو مستقبل میں چین اور روس کے خلاف دباؤ کے ایک ہتھیار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ بالخصوص ایغور اور چیچن شدت پسندوں کو شام میں سرگرم رہنے دیا جا رہا ہے تاکہ مناسب وقت پر انہیں بیجنگ اور ماسکو کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروہوں کی شام میں سرگرمیاں گزشتہ برسوں میں تیزی سے بڑھیں۔ ان میں سب سے نمایاں حزب اسلامی ترکستان ہے جس کے جنگجو ایغور خطے (چین) سے شام منتقل کیے گئے اور تحریرالشام کے ساتھ مل کر دمشق پر حملوں اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کی کوششوں میں شریک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہزاروں ایغور شدت پسندوں کو ادلب اور حلب میں یوکرینی فوجی اور انٹیلی جنس افسران نے تربیت دی۔ اس سے قبل یہ جنگجو پاکستان میں ابتدائی عسکری تربیت حاصل کر چکے تھے تاکہ مستقبل میں اگر نیٹو اور چین کے درمیان ٹکراؤ ہو تو چین کی مغربی سرحد کو غیر محفوظ بنایا جا سکے۔
فی الحال تقریباً 5 ہزار جنگجو، جن میں اویغور اور ازبک شامل ہیں، ادلب کے علاقوں جیسے جسرالشغور جبل السماق سهل الغاب جبل الاکراد اور جبل الترکمان میں موجود ہیں۔
ان جنگجوؤں کی تنظیم کاری کی ذمہ داری بدنام زمانہ دہشت گرد ابوالقاسم ترکستانی کے ہاتھ میں ہے جو افغانستان میں امریکی جنگ کے دوران بھی سرگرم رہا۔ وہ تحریرالشام میں عسکری تربیت کا نگران ہے، جبکہ "ابوعائشہ ترکستانی” کو نظریاتی اور سیاسی indoctrination کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

بنگلادیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️ 6 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلادیش میں جہاز اور کشتی کے مابین خوفناک تصادم

رویٹرز: جنگ کے معمار کو صلح میں شکست ہوئی

?️ 18 جون 2026سچ خبریں: ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے

دشمن کی شکست کے لیے نئی حکمتِ عملی؛ مزاحمتی محاذ نے جنگی اکائیاں کیسے بدل دیں؟

?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:مزاحمتی محاذ نے اپنی حکمت عملی کو اسٹریٹجک محاذوں کے اتحاد

مذاکرات، غزہ شہر میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کا احاطہ

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت، جس نے غزہ جنگ کے آغاز سے جنگ

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو

?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے

دن بدن بکھرتا اسرائیل

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے

وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے