?️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے جنین کے مغرب میں مزاحمت کاروں کے نئے شوٹنگ آپریشن اور صیہونی حکومت کی چوکی کی طرف ان کی فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جمعہ کی صبح جنین کے مغرب میں واقع سالم اسرائیلی چوکی پر فائرنگ کی،دوسری جانب فلسطین میں معطی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 مزاحمتی کاروائیاں کی گئیں۔
ان کاروائیوں میں صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں پر فائرنگ کے 10 آپریشن اور تین دیسی ساختہ بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں تین آباد کار زخمی ہوئے،صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا کہ اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مجدو میں حالیہ دھماکہ حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے درمیان مشترکہ آپریشن تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ چند گھنٹوں میں مجدو آپریشن کے بعد صہیونی حلقے اس آپریشن کو خطرناک اور بے مثال قرار دے کر تاحال صدمے کا شکار ہیں،اس واقعے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا جرمنی کا دورہ ملتوی کر دیا اور واقعے کے بعد فوری طور پر مقبوضہ علاقوں میں واپس چلے گئے۔
یاد رہے کہ فلسطینی کارکنوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شرم الشیخ اجلاس کی مذمت کے لیے رام اللہ کے منارہ اسکوائر میں اتوار کے مظاہرے میں شرکت کریں۔اس اجلاس میں صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی شرکت متوقع ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کے ہاتھوں 41 فلسطینی گرفتار
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فورسز نے النقب میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے
جنوری
2867 عراقی ایزدی اب بھی داعش کی قید میں
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: عراق میں لاپتہ ایزدیوں کی بازیابی کے دفتر کے
جون
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
?️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،
دسمبر
تحریک النجباء نے عراق کے امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا
?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں: عراق کی اسلامی مقاومتی تحریک النجباء کی ایگزیکٹو کونسل کے
مارچ
بیس سال کی ناکامیوں سے سبق نہیں سیکھا؛طالبان کا امریکہ سے خطاب
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر دفاع نے امریکہ کے ہاتھوں اس ملک
فروری
امریکا طویل عرصے سے جمہوریت کی راہ سے دور ہو چکا ہے
?️ 8 ستمبر 2025امریکا طویل عرصے سے جمہوریت کی راہ سے دور ہو چکا ہے
ستمبر
روس اور ایران کے خلاف مغرب کی شکست پر جاسوسی تنظیموں میں خوف
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:پولیٹیکو میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ میں دنیا کے
جولائی
پہلے ہی ڈرامے میں عمران اشرف کو کہا تھا مستقبل میں بڑے اداکار بنو گے، سمیع خان
?️ 6 فروری 2025 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے عمران اشرف کے
فروری