?️
سچ خبریں:آج صبح مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں استقامتی جنگجوؤں اور قابض فوج کے درمیان شدید مسلح تصادم کے واقعات اور 24 سالہ صائب عصام محمود ازریقی نامی فلسطینی نوجوان کی شہادت کی اطلاع دی ہے جس کی عمر 24 سال تھی۔
واضھ رہے کہ اس نوجوان فلسطینی کی شہادت کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک جنین کیمپ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ میں اس وقت شدید جھڑپیں ہوئیں جب استقامتی جنگجوؤں کو معلوم ہوا کہ قابض حکومت کے خصوصی یونٹ کے متعدد فوجی کیمپ میں گھس آئے ہیں۔
ان ذرائع نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے خصوصی یونٹ کے فوجیوں کی شناخت کے بعد استقامت کاروں نے انہیں گولیوں اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا قابض اپنے مزید فوجیوں کو جینن کیمپ میں بھی بھیج رہے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں میں اب تک چھ فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران قابض فورسز نے ہلال احمر کے عملے کو زخمیوں کے علاج کے لیے جنین کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا اور کیمپ کی بجلی کاٹ دی۔
جنین میں محکمہ تعلیم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں قابض افواج کے حملے کی وجہ سے اسکولوں کے شروع ہونے کے وقت صبح 9 بجے تک موخر کردیئے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے ساتھ تصادم کا خطرہ؛چین کا اعلان
?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ
فروری
آنکارا اور دمشق مذاکرات اردوغان کا انتخابی جال یا شکست
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں میڈیا نے ترکی اور شام کے درمیان تعلقات
جنوری
افغانستان میں امن واستحکام سے پورا خطہ مستفید ہوگا
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
اگست
عورت کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گھر کے مرد کی سپورٹ ہوتی ہے، جویریہ سعود
?️ 15 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے خواتین کے بااختیار ہونے سے
مارچ
ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار
?️ 22 دسمبر 2023ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی
دسمبر
ہرتزوگ کا دورہ آنکارا تل ابیب تعلقات کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے: فلسطینی گروہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ آنکارا اور تل ابیب کے
مارچ
بن سلمان کی نیتن یاہو کے ساتھ براہ راست پروازیں قائم کرنے کی بات چیت
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ
مئی
لبنان پر اسرائیل کا حملہ روکنے کے ٹرمپ کے حکم پر تل ابیب میں شدید ردعمل
?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو، صہیونی حکومت کے وزیر اعظم، اور یسرائیل
جون