?️
سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی شکید کو نشانہ بنایا۔
حالیہ دنوں میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص نابلس اور جنین کے خلاف آباد کاروں اور صہیونی فوج کی جارحیت میں شدت آنے کے بعد فلسطینیوں کی استقامتی کارروائیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں حوارہ بستی پر حملہ کر کے 8 فلسطینی نوجوانوں کو قابض آباد کاروں سے مقابلہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
گزشتہ دنوں مجرم آباد کاروں نے حوارہ بستی پر وحشیانہ حملے کیے جس کے دوران ایک فلسطینی شہید اور 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور درجنوں مکانات اور کاروں کو نذر آتش کردیا گیا۔
صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں بھی متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران نے مسلسل 16ویں روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ اقدامات صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گویر کے حکم سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف نافذ کیے گئے نئے اقدامات کے بعد عمل میں لائے گئے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک شیخ خضر عدنان نے صیہونیوں کے ہاتھوں اپنی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مسلسل 25ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے۔
صہیونی فوجیوں نے فروری کے اوائل میں شیخ خضر عدنان کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔
صیہونی فوج کی حمایت سے متعدد صیہونی آباد کاروں نے آج بروز بدھ مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا۔
یہ حملہ باب المغرب کے داخلی راستے سے فوج کی بھرپور حمایت سے کیا گیا۔ اس حملے میں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز تلمودی رسومات کا انعقاد شروع کر دیا۔


مشہور خبریں۔
شہید نصراللہ اور خطے میں دوبارہ طاقت کا زور
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین
فروری
احسن اقبال کی طرف سے سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی ہدایت
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاک
اپریل
نیتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:ماکور رشیون اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگی
جنوری
شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی
اگست
60,000 فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد ٹرمپ کا بیان
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے غزہ پٹی پر وحشیانہ حملوں کو تقریباً
جولائی
یوکرائنی سفارت خانے نے تل ابیب کی شہادت کی کارروائی کی مذمت کی
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: تل ابیب میں یوکرین کے سفارت خانے نے آج جمعہ
مئی
جلیج فارس تعاون کونسل کی ایران کے قریب آنے کی کوشش
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اعلان
جولائی
ٹوئٹر کی جانب سے اہم ترین فیچر متعارف
?️ 10 ستمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) ٹوئٹر نے ایک ایسے فیچرکا اعلان کیا ہے جس کے
ستمبر