?️
جنوبی افریقہ کے خلاف امریکی بائیکاٹ: غزہ مقدمے کا سیاسی انتقام؟
تازہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ انسانی حقوق کے دفاع کا معاملہ نہیں بلکہ سیاسی، جغرافیائی اور انتخابی محرکات کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے اس بائیکاٹ کو جنوبی افریقہ میں سفید فام آبادی کے خلاف مبینہ "نسل کشی” کے دعوے سے جوڑنے کی کوشش کی، حالانکہ کسی بھی بین الاقوامی ادارے نے ایسی کسی پالیسی یا کارروائی کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی۔
تجزیہ میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ میں زمین کی ملکیت کی تاریخی ناہمواری، جو دورِ آپارتھائیڈ سے چلی آرہی ہے، اصلاحات کا بنیادی محرک ہے، اور یہ اقدام کسی نسلی گروہ کو نشانہ بنانے سے متعلق نہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف 7 فیصد سفید فام آبادی اب بھی 70 فیصد زرعی زمین کی مالک ہے، جس نے اصلاحات کو قومی ضرورت بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ناراضی کی بڑی وجہ جنوبی افریقہ کا حالیہ عالمی کردار ہے، خصوصاً بریکس کی توسیع میں اس کا نمایاں حصہ اور ڈالر سے انحصار کم کرنے کی کوششیں۔ واشنگٹن اس تبدیلی کو اپنی عالمی اثر و رسوخ کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔
اس کے علاوہ لابیِ صہیونیت کا دباؤ بھی اس پالیسی میں اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی حکام کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ عالمی عدالتِ انصاف میں دائر کیا، جس کے بعد امریکہ نے سفارتی ردعمل تیز کیا اور اب بائیکاٹ کو دباؤ بڑھانے کے ایک طریقے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ پہلو بھی نمایاں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت موقف کے پیچھے امریکہ کی اندرونی سیاست اور ان کے سفید فام قوم پرست ووٹرز کی ترجیحات بھی شامل ہیں۔ سفید فام برتری کے بیانیے کو تقویت دینا اور مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے جنوبی افریقہ کی زمین اصلاحات کو "سفید فام مخالف تشدد” کے طور پر پیش کرنا اسی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اسلام ٹائمز کے مطابق جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ دراصل ایک ایسا سیاسی پیغام ہے جو انسانی حقوق سے زیادہ عالمی طاقت کی کشمکش، اسرائیل سے وابستہ مفادات اور امریکی انتخابی سیاست کا عکس ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پر لگائے گئے الزامات حقیقت کے قریب بھی نہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا یوکرین اکیلا روس کے ساتھ لڑ رہا ہے؟ سابق برطانوی عہدیدار کی زبانی
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی جاسوس سروس کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
مارچ
یحییٰ سنوار کے قتل پر صہیونی حکام کا اتفاق
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی حکام یحییٰ سنوارکو 7 اکتوبر کے حملے کا ماسٹر
اگست
مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے سامنے ہاتھ پھیلائے
?️ 21 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک
مارچ
الجولانی کے قتل کی کوشش ناکام بنانے کی خبروں کی تردید
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:شامی حکومت نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے
جون
اسرائیل کے پاس مزاحمت کے مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: حماس
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی طرف سے مذاکرات کی طرف واپسی کے دعوے
مئی
مائیکروسافٹ: اسرائیلی فوج ہماری خدمات کا غلط استعمال کر رہی ہے
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: مائیکرو سافٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے
ستمبر
ترکی کے زلزلے کی طاقت کتنے ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی؟
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے محکمہ زلزلہ کے ڈائریکٹر اورحان تاتار
فروری
کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ: آئی جی سمیت 600 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
?️ 7 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں
نومبر