?️
سچ خبریں:ایک عراقی سیاستدان نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کیے سلسلہ میں کی جانے والی تحقیقات کے نتائج کا مستقبل قریب میں منظرعام پر آنے کا اعلان کیا۔
المعلومہ نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رابطہ کاری فریم ورک کے رہنماؤں میں سے ایک جبار عودہ نے اعلان کیا کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو قتل کرنے کا جرم ایک بین الاقوامی جرم تھا جس میں تین فریق فریقین ملوث تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قتل عام میں امریکہ، صیہونی حکومت اور ہمارے ملک کے اندر ان کے کچھ کارندے براہ راست ملوث ہیں، عودہ نے مزید کہا کہ عراقی قومی دھارے اس بات کو قبول نہیں کر سکتے کہ یہ مقدمہ کسی بہانے چھپایا جائے۔
بے گناہوں کا خون بہایا گیا ہے جس کا بدلہ اس قتل میں ملوث افراد کے خلاف منصفانہ کاروائیوں کی بنیاد پر لیا جانا چاہیے،انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بغداد میں تمام عدالتی کاروائیاں جاری ہیں اور نتائج برآمد ہو چکے ہیں جن کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، ہمارے شہید کمانڈروں کے قتل میں ملوث لوگ قانون کے ہاتھوں سے بچ نہیں سکیں گے۔
عودہ نے واضح کیا کہ امریکہ اور اس کے کرائے کے فوجیوں کی جھوٹ پھیلانے کی کوششوں سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ عراقی شہروں کو داعش کے دہشت گردوں سے بچانے کے لیے ان کمانڈروں کی قربانیوں کو سب جانتے ہیں۔
عراق کے الفتح اتحاد کے نمائندوں میں سے ایک علی ترکی الجمالی نے کہا کہ اس ملک کے سابق وزیر اعظم عراق سے باہر فرار ہو گئے ہیں ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیروزی کمانڈروں کے قتل کا معاملہ عراق کے عدالتی نظام کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا ہے
?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا
ستمبر
عرب پارلیمنٹ کا دہشت گردی کی فہرست میں آبادکاروں کے نام شامل کرنے کا مطالبہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں
مارچ
وفاق کا سندھ، بلوچستان سے پیٹرولیم مصنوعات پر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاق نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے
اگست
گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے میں 2 جوان شہید، تمام 8 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
?️ 22 مارچ 2024 گوادر: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ
مارچ
ٹرمپ کی لبرل اداروں سے جنگ؛ میڈیا سے لے کر غزہ کے حامی تحریکوں کے کریک ڈاؤن تک
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت میں میڈیا، عدلیہ، جامعات اور غزہ
فروری
عرب ممالک نئے اتحادیوں کی تلاش میں
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے ایک ٹی
ستمبر
میاں محمد نواز شریف کی حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے پارٹی فیصلے کی توثیق۔
?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے
مئی
امریکی سینیٹر کا سعودی حکام کے ساتھ سخت سلوک کرنے کا مطالبہ
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سینیٹر نے سعودی حکام کے خلاف سخت سلوک
اگست