?️
سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ رفح شہر میں اسرائیل کی فوجی کاروائیوں کے متاثرین میں سے ایک بڑا حصہ بچوں اور عورتوں پر مشتمل ہوگا۔
ڈوئچے ویلے نیوز اینجسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے برلن کی جانب سے رفح میں صیہونی حکومت کے فوجی آپریشن کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ رفح میں اسرائیل کی فوجی کاروائی بلا جواز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جنگ کو جنوبی غزہ میں کیوں منتقل کرنا چاہتے ہیں؟
جرمن میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، انہوں نے یہ انتباہ دیتے ہوئے کہ رفح شہر میں اسرائیلی فوجی آپریشن کا اعلان خوفناک ہے،کہا کہ غزہ کے جنوب میں آبادی والے شہر رفح میں فوجی کاروائی اور آپریشن، جیسا کہ اسرائیل کے وزیر دفاع کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے ،مکمل طور پر بلاجواز ہے۔
اینالینا بیربوک نے مزید خبردار کیا کہ اس طرح کے حملوں کا نشانہ بننے والوں میں ایک بڑا حصہ بچے اور خواتین ہوں گے،تصور کریں کہ وہ بچے ہیں۔
جرمنی ، جس نے امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف خاموشی اختیار کر رکھی ہے، کی وزیر خارجہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم، امریکہ، اسرائیل کو بارہا کہہ چکا ہے کہ ہم غزہ کے لوگوں کو ہوا میں غائب نہیں سکتے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے X سوشل نیٹ ورک پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ رفح شہر میں فوجی مداخلت کے امکان کے بارے میں صیہونی وزیر جنگ یوف گیلنٹ کا بیان انتہائی تشویشناک ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ اس صورتحال سے بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں اور 15 لاکھ سے زائد بے دفاع فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ ہے جو اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں رفح منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان Stephane Dujarric نے بھی اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر صیہونی حملوں میں توسیع کے امکان کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
دریں اثنا، مقبوضہ القدس کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے میں اس حکومت کی فوج کے دورے کے دوران کہا کہ وہ مصر کے ساتھ مقبوضہ علاقوں کی سرحد رفح شہر میں فوجی کاروئی کریں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں صیہونی جنگی طیارے کن علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں؟
یاد رہے کہ صیہونی افواج مسلسل فضائی حملوں سے رفح شہر کو نشانہ بنا رہی ہیں، خدشہ ہے کہ اگر اس حکومت نے رفح شہر پر زمینی حملہ کیا تو غزہ کی پٹی کے شہریوں کے پاس پناہ کے لیے کوئی جگہ نہیں رہے گی۔


مشہور خبریں۔
مہنگائی کے دور میں انفینکس کی ہاٹ سیریز کے سستے فون متعارف
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے مہنگائی
دسمبر
اقوام متحدہ نے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی نئی جہتیں بتائیں
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے اس تنظیم
جولائی
وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے
جولائی
40 ملین ڈالر سے زیادہ یمنی تیل سعودی اتحاد نے لوٹا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اماراتی
جون
حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کا حل ڈھونڈ لیا
?️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہم
مئی
کوئٹہ خودکش دھماکا: یہ جنگی صورتحال ہے، سب مل کر لڑ رہے ہیں، محسن نقوی
?️ 10 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
نومبر
ہمارے ساتھ جنگ میں جلدی کرنا یورپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی: روس
?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نیبینزیا نے
فروری
ایک اور اسرائیلی طیارہ ریاض میں اترا
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: ایک اور اسرائیلی طیارہ آج منگل کو سعودی عرب میں
جون