?️
جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرائم اور غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے نام پر ایک اور متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے شکاگو میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس سے قبل وہ لاس اینجلس اور واشنگٹن میں بھی وفاقی فورسز تعینات کر چکے ہیں۔
امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، پینٹاگون گزشتہ چند ہفتوں سے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں ستمبر کے دوران ہزاروں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کی ممکنہ تعیناتی بھی شامل ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو شکاگو کو تباہ حال شہر قرار دیا اور ڈیموکریٹ قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا شاید اب ہم اس شہر کو بھی ٹھیک کریں گے۔
دوسری جانب الینوئے کے ڈیموکریٹ گورنر جی بی پریٹزکر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسی بھی قسم کی مدد پر بات چیت نہیں کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں ایسی کوئی ہنگامی صورتحال موجود نہیں جو فوجی تعیناتی کو جائز قرار دے۔ گورنر کے بقول صدر ٹرمپ ایک مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اپنی ناکام پالیسیوں اور عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
شکاگو کے میئر برانڈن جانسن نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈ کی "غیرقانونی تعیناتی” شہر کے لیے خطرناک ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا: "صدر کا یہ اقدام بے بنیاد، غیرضروری اور غیرمنطقی ہے۔”
میئر کے مطابق، گزشتہ ایک سال میں شکاگو میں قتل کی وارداتوں میں 30 فیصد، مسلح ڈکیتیوں میں 35 فیصد اور فائرنگ کے واقعات میں تقریباً 40 فیصد کمی آئی ہے۔
اس سے قبل تین ریپبلکن گورنرز نے ٹرمپ کی درخواست پر واشنگٹن میں سینکڑوں نیشنل گارڈ بھیجنے کی منظوری دی تھی، حالانکہ اعدادوشمار کے مطابق دارالحکومت میں پرتشدد جرائم کی شرح گزشتہ 30 برسوں کی نچلی ترین سطح پر ہے۔
یاد رہے کہ جون میں بھی ٹرمپ نے 700 میرینز اور 4 ہزار نیشنل گارڈز کو لاس اینجلس میں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، جس کی ڈیموکریٹ گورنر گیون نیوزم نے مخالفت کی تھی۔ یہ اقدام اسی وقت کیا گیا جب وفاقی ایجنسیاں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر چھاپے مار رہی تھیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمنی جنگ میں انصار اللہ نے یو اے ای کے کارڈز کیسے جلائے؟
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی یمنی جنگ میں مداخلت کا اصل
جنوری
جاپان میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر عوامی رائے میں نمایاں کمی
?️ 30 نومبر 2025 جاپان میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر عوامی رائے میں نمایاں
نومبر
بائیڈن عربوں کو صیہونی جال میں پھسانے میں ناکام
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد
ستمبر
یمنی فوج کی جنگی مشقیں
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے رینجر یونٹوں نے یمن میں امریکی اور
مارچ
ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش
جون
19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
?️ 4 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی
جون
کیا اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے؟صہیونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی تجزیہ کار کار آوی اشکنازی کا کہنا ہے
جنوری
15 جون سے تعلیمی ادارے بند ہو سکتے ہیں
?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے گرمی کی شدت بڑھنے اور سکولوں
جون