?️
سچ خبریں:جاپانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے منگل کو ٹوکیو میں اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات میں ریاض سے کہا کہ وہ تیل کی پیداوار کی حد میں اضافہ کرے تاکہ تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ کے ایک عہدہ دار نے اعلان کیا تھا کہ اگر روسی تیل کی تجویز کردہ قیمت کی حد کو قبول نہ کیا گیا تو عالمی قیمت 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی جکبہ مئی میں جاپان میں صارفین کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جہاں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ قیمتوں میں اضافے کا ایک اہم ترین عنصر تھا۔
جاپان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تازہ خوراک کی قیمتوں میں تازہ بڑھاؤ کو چھوڑ کر صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ تعداد لگاتار دوسرے مہینے 2% سے زیادہ رہی جو لگاتار نویں مہینے سے بڑھ رہی ہے نیز مئی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے نے بھی اس انڈیکس کو متاثر کیا جس کے نتیجہ میں توانائی کی مجموعی قیمت میں 17.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بجلی کی قیمتوں میں 18.6 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
یورو زون اور انگلینڈ میں افراط زر میں اضافہ جاری
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کے براہ راست
اکتوبر
ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ
نومبر
تل ابیب کے خلاف ایران کے تباہ کن حملوں کے پانچ مقاصد کیا تھے؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک عراقی مصنف اور علاقائی مسائل کے تجزیہ کار احمد عبد
اکتوبر
13000 سے زائد صیہونی وزارت جنگ کے بحالی سیکشن میں داخل
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہزاروں زخمی
دسمبر
قبرستان میں فوٹوشوٹ کروانے پر ماریہ بی نے صارفین سے معافی مانگ لی
?️ 11 مارچ 2023بھاولپور: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب
مارچ
کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی:وزیر اعظم
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عوام سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا
مئی
ایرانی صدر کا پاکستان اور افغانستان پر مذاکرات کرنے پر زور
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاک افغان
اکتوبر
پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ ریلیز کیلئے تیار
?️ 16 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی
فروری