🗓️
سچ خبریں:جاپان کے مشرقی ساحل کو 6.0 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد متعدد آفٹر شاکس نے ہلا دیا جس کے اثرات اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے والے اس ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے ۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق6.0 شدت کے زلزلے نے جاپان کے مشرقی ساحل کو ہلا دیا جس کے اثرا اس ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی دیکھنے کو ملےجبکہ زلزلے کا مرکز ساحل ٹوکیوں سے 200 کلومیٹر دور واقع ہےپھر بھی نامہ نگاروں کے مطابق جو 2020 اولمپکس کی کوریج کے لیے ٹوکیو گئے تھے،اس شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق5:30 بجے اباراکی صوبے میں 40 کلومیٹر کی گہرائی میں آیاجس کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے جن میں سب سے زیادہ شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 تھی،محکمہ نے یہ بھی کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اباراکی صوبہ جاپان کے 83 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے ، جبکہ اس کا مرکز نسبتا ساحل کے قریب ہے،تاہم فوری طور پر زخمیوں یا شدید نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہےاور نہ ہی سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ یہ زلزلہ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوئی خطرہ ظاہر نہیں کرتا ہے،جبکہ یہ کھیل 8 اگست تک جاری رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
اسموٹریچ اور بن گوئر نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا کیسے خاتمہ کریں گے؟
🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ کے داخلی سلامتی اور مالیات کے
اپریل
برطانوی پارلیمنٹ تحلیل
🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اس ملک
مئی
دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس کے حوالے سے شہباز شریف کا ویڈیو پیغام
🗓️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے
جون
امریکی پیسے کی جمہوریت کو دوسرے ممالک پر مسلط نہیں کیا جا سکتا:چینی سفیر
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:شام میں چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکی
دسمبر
آئینی ترمیم پر مشاورت، پی ٹی آئی وفد کی موجودگی میں بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے
🗓️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت کا عمل شروع
اکتوبر
اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور
🗓️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت اور
اپریل
انصاراللہ ڈرونز کے خلاف پیٹریاٹ $1 ملین کے نظام کی شکست
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکہ میں قائم سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS)
دسمبر
داعش کی خراسان شاخ کا سرغنہ زندہ ہے یا مردہ؟!
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ
جون