?️
سچ خبریں:شامی رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز خطے کے تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کو ملوث قرار دیا۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ، شام کے رکن پارلیمنٹ علی الصطوف نے پیر کے روز خطے کے تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کےملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق ، شام اور لبنان کو بحرانوں اور جنگوں کا سامنا ہے جس سے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔
الصطوف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے کچھ ممالک مزاحمت کے محور ممالک کے خلاف امریکی سازشوں میں اس کا ساتھ دیتے ، شامی پارلیمنٹ ممبر نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی ہدف شام ، عراق ، لبنان اور مزاحمت کا پورا محور ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام مصائب ، بحران اور جنگیں جن کا خطے کو سامنا ہے وہ امریکی صہیونی اور خطے کے کچھ ممالک کی وجہ سے ہیں، لبنانی قلمکار اور سیاسی تجزیہ کار ہادی قبیسی اس سے قبل عراق سمیت خطے کے تین ممالک میں واشنگٹن اور امریکی فوج کی وسیع نقل و حرکت کا ذکر بھی کیاتھا۔
یادرہے کہ امریکہ عراق،شام اور لبنان میں کسی بھی صورت میں امن نہیں چاہتا ہے کیونکہ اگر ان ممالک میں سلامتی کی صورتحال اچھی ہوجائے گی تو امریکہ کی دکان بند ہوجائے گی ،اس کے پاس خطہ کے قدرتی ذخائر کو لوٹنے کا کوئی بہانہ نہیں رہ جائے گا اس کے علاوہ صیہونیوں کو حزب اللہ کے خوف نیند نہیں آئے گی جو خطہ میں امریکہ کے ہوتے ہوئے بھی اس تحریک کو اپنے لیے موت کا فرشتہ سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے حماس کے قیدیوں کے ایک نئے گروپ کو رہا کیا
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ایک مخصوص ذریعے نے اعلان کیا کہ سعودی حکام اردنی اور
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک آپریشن کے بہانے
دسمبر
صہیونی فوج میں نئی بغاوت کی پہلی نشانیاں
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک
مارچ
انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ساڑھے 3 سے 4 لاکھ ای وی ایم درکار ہیں
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
جولائی
بلیک لسٹ سے نام نکالا گیا تو حکومت عدالت کا رجوع کرے گی
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
مئی
امریکی اشاعت نے بائیڈن حکومت پر شدید تنقید کی
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کی اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید مضحکہ خیز
ستمبر
مسرور بیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: جیو نیوز سمیت پاکستانی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق
اپریل
20% اسرائیلی نوجوان خودکشی کی طرف مائل ہیں: صہیونی میڈیا
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا والا نے مزید کہا کہ 44% اسرائیلی نوجوان مسلسل
جون