🗓️
سچ خبریں:موجودہ صورت حال کسی بھی وقت تیسرے انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے کا پیش خیمہ ہے جو گزشتہ دو انتفاضہ سے کہیں زیادہ گہرا اور مضبوط ہوگا۔
سوا نیوز سائٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے جنرل سکریٹری احمد سعدات نے ایک خصوصی نیوز انٹرویو میں مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کی صورتحال تیسرے انتفاضہ کے وجود میں آنے کی خبر دے رہی ہے۔
سوا نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات نے الخبر اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کسی بھی لمحے تیسرا انتفاضہ وجود میں آنے کا پیش خیمہ ہے جو پچھلے دو انتفاضوں سے بہت گہرا اور مضبوط ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی جیل میں قید کے اس فلسطینی مجاہد نے کہا کہ فلسطین کے موجودہ حالات 1987 کے پہلے انتفاضہ اور 2000 کے دوسرے انتفاضہ کے حالات سے ملتے جلتے ہیں، اور اسی جیسی صورتحال کے حالات ہیں ،تاہم اس کی شرط عسکریت پسند رہنماؤں کے درمیان قومی اتفاق رائے کے طریقہ کار کے ساتھ قومی اتحاد ہے جس کے بعد انتفاضہ وجود میں آنے میں دیر نہیں لگے گی۔
واضح رہے کہ احمد سعدات نامی ایک فلسطینی قیدی کو صیہونی فوج نے 2006ء میں جیل کی تباہی کے دوران اریحا جیل سے اغوا کیا تھا جس کے بعد صیہونی عدالت نے انہیں سابق صیونی وزیر سیاحت رحبعام زئیفی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی۔
مشہور خبریں۔
برطانوی وزیر خارجہ کے روس کے دورہ پر ماسکو کا ردعمل
🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے آج کہا
فروری
سعودی عرب سے صومالیہ تک متحدہ عرب امارات کے جاسوسی نیٹ ورک پر ایک نظر
🗓️ 10 اگست 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے یورپی اور امریکی ماہرین
اگست
حزب اللہ کے میزائلوں نے امریکہ میں کیسے ہلچل مچا دی؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں شدت آنے
جون
امریکی سینیٹرز کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ
🗓️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن اور ماسکو میں سفارتی کشیدگی کے بعد متعدد امریکی سینیٹرز
اکتوبر
حکومت کے سخت اقدامات: روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید 4 روپے سستا
🗓️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ دوسرے روز
ستمبر
یہ ایران ہے؛ایران کا بائیڈن سے خطاب
🗓️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے مداخلت پسندانہ
اکتوبر
مقدمے کے بغیرگرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ
🗓️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
اپریل
اسرائیل تباہی کے دہانے پر
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان
اکتوبر