?️
سچ خبریں:ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ان کے خلاف وفاقی الزامات کا ڈھیر لگنے کی وجہ سے ان سے اپنی انتخابی مہم ختم کرنے کو کہا۔
ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ٹرمپ کے خلاف 37 وفاقی الزامات دائر ہونے کے بعد ان سے اپنی انتخابی مہم ختم کرنے کو کہا۔
امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری فرد جرم میں ان کے خلاف خفیہ دستاویزات رکھنے، انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور غلط بیانات دینے کے 37 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
بولٹن نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ الزامات کا ڈھیر لگ رہا ہے اور اگر وہ واقعی ملکی مفادات کو اولیت دینے پر یقین رکھتے ہیں تو وہ قانون کو توڑنے کے بجائے اس کی بالا دستی برقرار رکھیں گے۔
دی ہل نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے اس ٹویٹ میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار کے طور پر فوری طور پر دستبردار ہونا چاہیے، ان کے ارد گرد مجرمانہ الزامات کا انبار لگا ہوا ہے۔
بولٹن نے کہا کہ اگر ٹرمپ واقعی امریکہ فرسٹ کی پالیسیوں کے نمائندے اور حامی ہیں تو وہ ان کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کے بجائے قانون کی حکمرانی کی حمایت کریں گے۔ اور فوری طور پر پچھے ہٹ جائیں گے ۔
جنگ کے متلاشی امریکی سیاست دان بولٹن جو تقریباً ایک سال تک ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رہے اور بش بیٹے کی انتظامیہ کے دوران اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے رہے ہیں، نے اپنے سابق صدر کو بارہا تنقید کا نشانہ بنایا اور حال ہی میں سی این این کو بتایا کہ ٹرمپ نے امریکہ اور ریپبلکن پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم جمعہ کو منظر عام پر لائی گئی جس میں ان پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی دفاعی معلومات کو جان بوجھ کر اپنے پاس رکھنے کے 31 الزامات اور چھ دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے حامیوں کو جہنم میں پہنچا دیں گے؛ یمن کی دھمکی
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے ایک عہدیدار نے اس ملک کے خلاف کسی بھی
نومبر
کیا اسرائیل غزہ جنگ جیت پائے گا ؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی مصنف Yair Osulin نے Haaretz اخبار میں شائع ہونے
جنوری
دمشق کے ساتھ مفاہمت بھی اور شمالی شام پر قبضہ بھی؛اردگان کا متضاد موقف
?️ 21 مئی 2023رجب طیب اردگان نے شام کے ساتھ مفاہمت کے لیے آمادہ ہونے
مئی
صنعا نے کیا برطانیہ کو یمن کے خلاف جارحیت کے نتائج سے خبردار
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: صنعا کی تبدیلی اور تعمیر کی حکومت نے آج امریکہ
اپریل
ایرانی وزیرخارجہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے
فروری
اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے
مئی
ہم ’یہودی‘ نہیں مسلمان ہیں، ’سر راہ‘ ایجنڈا کے تحت نہیں بنا، منیب بٹ
?️ 22 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’سر راہ‘
مارچ
’زہریلی چھپکلی‘ حرا مانی کا کنگنا رناوٹ کو کرارا جواب
?️ 11 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حرا مانی نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کو
مئی