?️
سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی کے جاری رہنے سے دونوں فریقوں کا سکیورٹی تعاون بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔
المانیٹر ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تل ابیب میں شدت پسندوں کے زیر اثر سکیورٹی تعاون میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اختلافات کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل مارک میلی کے امریکہ کے دورے نے تل ابیب اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا انکشاف کیا۔
واضح رہے کہ تل ابیب کے ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر المانیٹر کو بتایا کہ ہم نے جنرل میلی سے جو کچھ سنا وہ غیر معمولی تھا، مجھے یاد نہیں کہ ہمارے امریکی اتحادیوں نے کبھی ہم سے اتنی سختی سے بات کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ میلی سمیت امریکی ہمیں بہت سے چینلز کے ذریعے بتا رہے ہیں کہ اگر آپ ہم سے ایران کے بارے میں، ایران کو روسی S-400 [ایئر ڈیفنس سسٹم] کی فراہمی کے بارے میں،اس ملک کی یورینیم کی افزودگی اور پابندیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو مقبوضہ علاقوں کو پرسکون کرو۔
اس سینیئر صہیونی اہلکار کے مطابق امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے سخت گیر وزراء پر تنقید کی اور نیتن یاہو سے کہا کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ کس طرف کھڑے ہیں،اس امریکی جنرل نے تل ابیب کے سیاسی اور عسکری حکام کو انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی دیہاتوں میں کاروں اور مکانات کو تباہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ایک اور سینئر اسرائیلی فوجی اہلکار نے اس ہفتے المانیٹر کو بتایا کہ وہ خاص طور پر فکر مند ہیں کیونکہ واشنگٹن کے ساتھ پیشہ ورانہ سکیورٹی چینلز ہمیشہ سے مستحکم رہے ہیں، یہاں تک کہ جب سفارتی اور سیاسی تعلقات کشیدہ رہے ہیں، لیکن اب یہ تعلقات بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں، انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ آج کی صورتحال ایک مختلف تجربہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ہم سے تھک چکے ہیں،وہ نیتن یاہو کو واشنگٹن مدعو نہیں کریں گے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نیتن یاہو نیویارک میں اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر صرف ایک راہداری میں جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
چین، پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرے گا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے
اپریل
حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے
مارچ
انگریز استعماری منصوبے کی آخری سانسیں
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے شدید حملوں اور انسانی امداد کو
جولائی
گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے: اسدعمر
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر
دسمبر
ملک کے مختلف شہروں میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائيلی حملوں کے خلاف فلسطین سے اظہار یکجہتی
مئی
اب اسرائیلی دنیا میں کہیں بھی جگہ محفوظ نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں Yedioth Aharonot اخبار نے لکھا ہے کہ
نومبر
مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کی 51 ویں سالگرہ، حماس نے فلسطینی قوم سے اہم اپیل کردی
?️ 20 اگست 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) 21 اگست سنہ 1969 تاریخ اسلام کا
اگست
چالو کرکٹ ایونٹ میں دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑی ہوئے کورونا کا شکار
?️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ چالو کرکٹ
مارچ