?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ترکی کے صدر کی جانب سے صیہونی حکومت کو دونوں فریقین کے مابین سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور حماس اور تل ابیب کے مابین ثالثی کی خفیہ پیش کش دیے جانےکی خبر دی ہے۔
وائی نٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور صیہونی حکومت کے رہنماؤں نے انقرہ اور تل ابیب کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے، رپورٹ کے مطابق ترک جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چلیک نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی صدر رئیس شارک ہرزوگ کو اپنے مبارکبادی پیغام کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے،چلیک نے کہا کہ اس (ٹیلیفون) کال کے بعد ایک فریم ورک تشکیل دیا گیا جس کی بنیاد پر دونوں فریقوں کے مابین مختلف امور پر پیشرفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر صہیونی اخبار یدیوت اہرونٹ نے واشنگٹن میں انقرہ کے سفیر مراد مرجان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردگان نے قیدیوں اور لاپتہ افراد جیسے اہم امور کو آگے بڑھانے کے لئے حماس اور تل ابیب کے درمیان ثالثی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہےجبکہ اسرائیلی حکام نے انقرہ میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لئے استنبول میں حماس کی فوجی ونگ کے دفتر کرنے کی شرط رکھی ہے اور کہا کہ تل ابیب اس وقت تک انقرہ کے ساتھ سفارتی اور سرکاری تعلقات دوبارہ شروع نہیں کرے گا جب تک اس ملک میں حماس کا دفتر اور اس کی حمایت بند نہیں کی جاتی۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں اتحادیوں کی پریس کانفرنس
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم
جولائی
میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر آمد و رفت پر پابندی
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، میری لینڈ میں امریکی
اکتوبر
الیکشن کمیشن نے حکومتی دباو کو مسترد کر دیا
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ
نومبر
گارڈین: ٹرمپ غریبوں کی جیب سے امیروں کو دیتا ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے امریکی حکومت کے نئے
مئی
بائیڈن نے یورپی رہنماؤں سے ٹرمپ کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اس ملک کے 2024 کے صدارتی
فروری
یو اے ای کی ترکی میں ایک اور بغاوت کی کوشش
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ لیکس نے بتایا ہے کہ
مئی
ونزوئیلا میں جلد بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے
?️ 28 اکتوبر 2025ونزوئیلا میں جلد بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے امریکی ریاست فلوریڈا
اکتوبر
کھنڈرات کی تعمیر نو پر اسرائیل کے لیے 4 بلین شیکل لاگت
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ اراضی کے
دسمبر