ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ

ترکی

🗓️

سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے زائد افغان مہاجرین غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے مراکز میں ہیں جنہیں جلد ہی ترکی سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں غیر ملکی شہریوں کی حوالگی کے مراکز میں 20497 غیر قانونی پناہ کے متلاشی ہیں جن میں سے 5411 افغان شہری ہیں،ترک امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق ان پناہ گزینوں کو جلد ہی ان کے ممالک میں بھیج دیا جائے گا۔

اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال یکم سے 5 جنوری تک 1983 سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 128 کو ان کے ملکوں میں بھیج دیا گیا،اس اعلان کے مطابق ترکی سے ملک بدر کیے گئے مہاجرین میں سے 477 افغان شہری تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ترکی نے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے شرائط کو بہت مشکل بنا دیا ہے اور رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کی سکیورٹی فورسز غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے افغان مہاجرین پر براہ راست گولیاں چلا رہی ہیں،اس سے قبل بھی ترک پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ وحشیانہ رویے اور تشدد کی کئی ویڈیوز شائع ہوئی تھیں۔

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا غزہ کے بارے میں خواب؛ جسے اتحادیوں میں بھی پذیرائی نہیں مل رہی  

🗓️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے معاملے پر

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کی جبری یروشلم منتقلی کی مذمت کی

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  تنظیم نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ

افغان میڈیا کے لیے طالبان کی نئی ہدایات

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:طالبان کی اچھائیوں کوفروغ دینے اور برائیوں سے روکنے والی وزارت

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے صدر مملکت کو رپورٹ ارسال

🗓️ 24 اپریل 2022لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت عارف علوی

افراط زر میں غیر متوقع کمی، حقیقی شرح سود 10.1 فیصد کی سطح پر آگئی

🗓️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) افراط زر میں غیر متوقع کمی نے

اسرائیل کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہو سکتا: الجزائر

🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر موسی خرفی نے منگل کے روز

امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا

🗓️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے

کیا صہیونی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لا پائیں گے

🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جب کہ صیہونیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب ممکنہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے