?️
سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبے الحسکہ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔
المیادین نیوز چینل نے جمعہ کی صبح اطلاع دی کہ شام کے شمال مشرق کے الحسکہ شہر کے مغرب میں واقع گاؤں شموک میں اسفنج تیار کرنے والی ایک ورکشاپ کو ترک ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، اس رپورٹ کے مطابق یہ ورکشاپ امریکی بین الاقوامی اتحاد کے اڈے سے 500 میٹر سے بھی کم فاصلے پر ہے۔
تاہم ترکی کے اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اور نقصان کی مقدار کے بارے میں ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ترک فوج نے شام کے سرحدی شہروں حلب، رقہ اور الحسکہ کے مضافات میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
اس سے قبل ترک فوج نے صوبہ الحسکہ کے شمال مغربی مضافات میں ابوراسین شہر کے آس پاس کے تمام دیہاتوں کو توپ خانے اور مارٹر حملوں سے نشانہ بنایا، اس حملے کے بعد روسی جنگی طیاروں نے شام کے شہر راس العین کے جنوب میں واقع دو دیہات المحمودیح اور انیق الحوی میں انقرہ کے مسلح گروپوں کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی۔
واضح رہے کہ انقرہ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ PKK کے عناصر کو نکال باہر کرنے کے لیے شمالی شام میں حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،قابل ذکر ہے کہ ترکی نے 2016 سے اب تک شمالی شام پر تین حملے کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مقصد پی کے کے کو ترکی کی سرحدوں سے دور رکھنا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو یمنیوں کے سامنے ہتھیار ڈالیں گے ؟
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن اور
جولائی
امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو 18 سال قید کی سزا
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے
مئی
ماسکو میں روسی فوجی جنرل کا قتل
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت
دسمبر
شیطان کے بھائی
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:عراق میں المطبتون – اخوان – الشیطان (صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ
اپریل
جس کا کام ہے اس کو کرنے دیا جائے، عدلیہ، انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سابق
فروری
غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے ساتھ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ غزہ میں تل ابیب کے مسلسل جرائم سے
دسمبر
Elton John Tells Noel Gallagher What He Thinks About His New Album
?️ 4 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
غزہ جنگ کے بارے میں انڈونیشیا کا بیان
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کے نائب صدر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے
نومبر