?️
ترکی اسرائیل کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ کیوں سمجھا رہا ہے؟
گزشتہ دو برسوں کی علاقائی پیش رفت نے ترکی کو اسرائیل کے بارے میں اپنی پرانی پالیسی پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انقرہ جو کبھی تل ابیب کو صرف ایک علاقائی حریف سمجھتا تھا، اب اسے براہِ راست اپنی سلامتی اور مفادات کے لیے خطرہ قرار دے رہا ہے۔
ترکیہ نے اگست کے آخر میں ایک بڑا فیصلہ کیا اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے۔بندرگاہیں اسرائیلی جہازوں کے لیے بند کر دیں۔فضائی حدود اسرائیلی پروازوں کے لیے محدود کر دی۔
بظاہر یہ اقدام غزہ میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کے خلاف احتجاج کے طور پر پیش کیا گیا، لیکن ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ محض اخلاقی ردعمل نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک پالیسی شفٹ ہے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا اسرائیلی نسل کشی انسانیت کی تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔ پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ غزہ میں جاری قحط اور تباہی پر مبنی رپورٹس کے بعد کیا گیا۔اسرائیل نے ارمینیوں کی نسل کشی کو باضابطہ تسلیم کیا، جسے انقرہ نے ایک سیاسی اشتعال انگیزی قرار دیا۔
شام میں اسرائیلی فضائی حملے اور لبنان پر بمباری ترکی کے علاقائی مفادات کے خلاف سمجھے جا رہے ہیں۔اسرائیل کے کرد گروہوں کو سپورٹ کرنے کے اقدامات ترکیہ کی سرحدی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں۔ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تجارتی حجم میں ایک سال کے دوران ۳۲ فیصد کمی آئی ہے۔
ترکی کی برآمدات میں ۳۰ فیصد کمی، جب کہ اسرائیل سے درآمدات میں ۴۳.۴ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق، اسرائیل کو اس تجارتی تنازع میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، کیونکہ وہ ترکی کی مصنوعات پر زیادہ انحصار کرتا ہے۔ترکیہ خود کو یورپ کے لیے ایک انرجی حب کے طور پر دیکھتا ہے اور گیس پائپ لائن منصوبوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔اس کے برعکس اسرائیل، امریکی حمایت سے، ایسے منصوبے آگے بڑھا رہا ہے جن میں ترکیہ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
جاہد توز (سابق مشیر کابینہ ترکی) اسرائیل اب صرف ایک حریف نہیں بلکہ براہِ راست خطرہ ہے۔یوسف اوغلو (رکن اے کے پارٹی) ترکی کے عوام اسرائیل کے خلاف سخت اقدام چاہتے ہیں اور حکومت کو اندرونی دباؤ نے عملی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔فرقان هایوغلو (ماہر سلامتی) اسرائیلی مداخلت شام اور مشرقی بحیرہ روم میں ترکیہ کے اسٹریٹجک مفادات کے خلاف ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اس بار تل ابیب میں نفتالی بینیٹ کے خلاف مظاہرے
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: نئی اسرائیلی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے پانچ ماہ سے
نومبر
حزب اللہ نے صیہونیوں کو کن راکٹوں سے گرایا؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: العہد لبنان نیوز سائٹ نے لبنان کی حزب اللہ کو اینٹی
مئی
اسرائیل ایران کے ردعمل کے ڈراؤنے خواب میں جی رہا ہے
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس پر نظر ڈالیں
اگست
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران
جون
تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، خواجہ آصف
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
اپریل
عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
مئی
نگراں وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آ باد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے
اکتوبر
ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر 20فیصد جرمانہ عائد
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں
اکتوبر