?️
سچ خبریں:تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے سے13افراد ہلاک ہو گئے۔
شمالی افریقی ملک تیونس کے ساحلوں کے قریب یورپ کی طرف سفر کرنے والے افریقی تارکین وطن کی دو کشتیاں سمندر میں ڈوب جانے سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین اور چھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ تمام تیرہ ہلاک شدگان زیریں صحارا کے مختلف افریقی ممالک کے شہری تھے۔
تیونس میں حکام نے بتایا کہ یہ تارکین وطن پناہ کی تلاش میں دو کشتیوں میں سوار ہو کر اٹلی کی طرف جا رہے تھے، یاد رہے کہ تیونس اور لیبیا وہ دو شمالی افریقی ملک ہیں جہاں سے تارکین وطن سب سے بڑی تعداد میں یورپ کی طرف ایسا غیر قانونی اور انتہائی خطرناک سمندری سفر شروع کرتے ہیں جس کے بارے میں انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ یہ سفر پورا بھی کر سکیں گے یا نہیں جبکہ آئے دن تارکین وطن کو لے جانے والی کشتیوں کے ڈوبنے کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباﹰ تیرہ سو تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد اس بحیرہ کو تارکین وطنوں کے لیے موت کا کنواں کہا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
دھمکیوں کے بجائے کبھی امن کا پیغام بھی دے دیا کرؤ
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے تازہ ترین مؤقف
مارچ
ملک میں دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی
?️ 14 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے کئی دوسرے
مئی
وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان
اپریل
امریکہ سے ہندوستان کا بڑھتا ہوا فاصلہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ یہ تصور رکھ سکتا
ستمبر
سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے اہم فتویٰ جاری کردیا
?️ 23 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کورونا وائرس کے
اپریل
سندھ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے: فرخ حبیب
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے
نومبر
بن زاید کو خاموش کرنے کے لیے ڈرمر کے ابوظہبی کے خفیہ دورے کا انکشاف
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے وزیر اسٹریٹجک
اگست
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری