🗓️
سچ خبریں:تائیوان کی فوج کو امریکہ سے619 ملین ڈالر کا اسلحہ ملے گا
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے تائیوان کو 619 ملین ڈالر کے نئے ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی ہے جس میں اس جزیرے کے F-16 بیڑے کے لیے میزائل بھی شامل ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ ان ہتھیاروں کی فروخت سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔
اس سلسلے میں پینٹاگون نے بدھ کو اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو ہتھیاروں اور جنگی آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس میں 200 ایڈوانسڈ ایئر ٹو ایئر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل (AMRAAM) اور 100 AGM-88B HARM میزائل شامل ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ہتھیاروں کی فروخت سے تائیوان کی فضائی حدود کے دفاع اور علاقائی سلامتی فراہم کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی، اسلحے کی فروخت کی منظوری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ یوکرین کو اسلحے کی منصوبہ بند فروخت کی سخت مخالفت کرتا ہے، مزید کہا کہ امریکہ کو ہتھیاروں کی فروخت اور تائیوان کے ساتھ فوجی رابطے بند کرنے چاہیے۔
یاد رہے کہ چینی فوجی کمان کے ترجمان ژی یی نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکہ کے یہ اقدامات علاقائی صورت حال میں دانستہ مداخلت اور اس خطے کی صورت حال میں خلل ڈالنے نیز تائیوان آبنائے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں، ہم ان اقدامات کے مکمل خلاف ہیں۔ چینی فوج کے اس عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ چینی افواج جب بھی خطرہ محسوس کریں گی تو ہو اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پر عزم طور پر دفاع کریں گی۔
مشہور خبریں۔
سات سال بعد پہلی بار یمنی حاجیوں کے چہروں پر مسکراہٹ
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:2016 کے بعد پہلی بار یمنی حجاج کے پہلے طیارے نے
جون
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے متنازع آرڈیننس معطل کردیا
🗓️ 4 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر
دسمبر
اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا ہے
🗓️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے
دسمبر
حوالدار لالک جان کا 25 واں یوم شہادت
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم
جولائی
شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ
مئی
3000 برطانوی فوجی یوکرین میں لڑ رہے ہیں:برطانوی اخبار
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر نے اعلان
جون
لاہور میں پہلے کمرشل کورٹ کا افتتاح کیا گیا
🗓️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے لاہور جوڈیشل کمپلیکس
جون
تحریک عدم اعتماد عالمی طاقتوں کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کا نتیجہ ہے:شہباز گل
🗓️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے
مارچ