?️
سچ خبریں:بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑک چوڑی کرنے کے بہانے سولہویں صدی میں تعمیر کی جانے والی تاریخی مسجد کو شہید کر دیا۔
یونیسکو کے سابق چیئرپرسن بین الاقوامی آبی تعاون اشکو سائن نے ٹوئٹر پر بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد میں مسجد کو شہید کئے جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یو پی میں سڑک چوڑی کرنے کی خاطر تاریخی مسجد کو مسمار کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا مسلم اسپیس کے مطابق اترپردیش میں الہٰ آباد کے علاقے ہندیا میں 16 ویں صدی میں شیر شاہ سوری کے دور میں تعمیر کی جانے والی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں جی ٹی روڈ کو چوڑا کرنے کے لئے مقامی انتظام کے اہلکاروں کی موجودگی میں بلڈوزر کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امام محمد بابل حسین نے کہا کہ مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 16 جنوری کو ہونا تھی،مقامی مسلم تنظیم کے عہدیدار نے بتایا کہ عدالت میں سماعت کے لیے تاریخ مقرر ہونے کے باوجود پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ذریعے مسجد کو سڑک چوڑی کرنے کے بہانے شہید کردیا۔
واضح رہے کہ 1976 کے بھارتی آئین میں 42ویں ترمیم کے بعد ہندوستان کو ایک سیکولر ملک قرار دیا گیا لیکن پیپلز یونین فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق صرف گجرات میں 500 کے قریب مساجد اور عبادت گاہوں کو مسمار کیا گیا جس سے بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کا نام نہاد دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حماس کے سیاسی
اگست
میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان
?️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے
جولائی
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کی جانب سے ردعمل کا اظہار
?️ 21 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی اداکارہ وینا ملک نے اسرائیل اور حماس کے
مئی
آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلیفوں پر بات چیت ہوئی
?️ 14 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی
اپریل
پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری پر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے دوری اختیار کرلی
?️ 22 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے
مئی
پاک فوج کے افسر کی لاش برآمد
?️ 15 جولائی 2022بلوچستان: (سچ خبریں)دو روز قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے
جولائی
صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:والہ نیوز بیس کے رپورٹر امیر بوخبوط نے اس حوالے سے
جون
کورنا کیسز کی بڑھتی تعداد کے بعد حکومت لگائے گی پابندیاں:اسد
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد
مارچ