?️
سچ خبریں: بھارت سے 40 کینیڈین سفارت کاروں کی ممکنہ بے دخلی سے متعلق خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا کہ اوٹاوا نئی دہلی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک 40 کے قریب کینیڈین سفارت کاروں کی بے دخلی کی خبروں کی اشاعت کے بعد نئی دہلی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کو بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا پاکستانی کیلئے ’حیران کن نہیں‘، سیکرٹری خارجہ
جسٹن ٹروڈو نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہ ہندوستان نے 10 اکتوبر تک کینیڈا کے تقریباً 40 سفارت کاروں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کی درخواست کی ہے، کہا کہ ہم صورتحال کو مزید بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اوٹاوا اس صورتحال میں ہندوستان کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فنانشل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ بھارت نے کینیڈا سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانے کو کہا ہے اور ان ذرائع کے مطابق نئی دہلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر کینیڈا کے نمائندے مقررہ تاریخ سے زیادہ بھارت میں رہے تو انہیں سفارتی استثنیٰ سے محروم کر دیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ ہندوستان میں کینیڈین سفارت کاروں کی تعداد 62 ہے اور فنانشل ٹائمز کے رابطہ کرنے پر کینیڈا کی وزارت خارجہ اور ہندوستانی حکومت نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں: بھارت اور کینیڈا کے درمیان سیاسی کشیدگی ،وجہ؟
یاد رہے کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہو گئے جب اوٹاوا نے 18 ستمبر کو ایک سینئر بھارتی سفارت کار کو اس الزام پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں کینیڈا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نگر کے قتل میں ملوث تھیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلی
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا
مئی
صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری
ستمبر
سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
?️ 27 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
دسمبر
وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی
جون
عراقی وزیراعظم اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں جنگ روکنے پر زور دیا
?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے سیکرٹری
مارچ
عمران خان نے ملک کو ایکسپورٹ اور پیدوار پرانحصار کرنے والی معیشت بنا دیا
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی
پارلیمانی انتخابات کے بعد صہیونی حکام کے اجتماعی استعفے
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر کے بعد اس حکومت کی وزارت
نومبر
پاکستان کی دشمنی میں کھیلوں کو قربان نہ کریں
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ
ستمبر