?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت بن سلمان کے نیوم پروجیکٹ کی مخالفت کرنے کے جرم میں دو سعودی شہریوں کو پچاس سال قید اور پچاس سال ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کیے جانے کی سزا سنائی ہے۔
مڈل ایسٹ آئی نے انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے نیوم پروجیکٹ پر اعتراض کرنے والے دو سعودی شیخوں کے خلاف سخت فیصلے صادر کیے ہیں ، رپورٹ کے مطابق شمال مغربی سعودی عرب میں الحویطات قبیلے کے شیخ عبداللہ الحویطی اور عبداللہ دخیل الحویطی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نیوم شہر کی تعمیر کے منصوبے پر اعتراض کیا کیونکہ یہ قبیلہ نیوم شہر کی عین تعمیراتی جگہ پر واقع ہے اور سعودی عدالت نے اس کے لوگوں کو ہجرت پر مجبور کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ پر اعتراض کرنے کے جرم میں سعودی عدالت نے عبداللہ الحویطی اور عبداللہ دخیل الحویطی کو 50 سال قید اور 50 سال کے لئے بیرون ملک سفر پر پابندی کی سزا سنائی ہے،القسط نامی تنظیم نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ فیصلے سعودی عرب کی فوجداری اپیل کورٹ نے جاری کیے ہیں۔
نیوم پروجیکٹ سے متعلق ایک اور صورتحال میں وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیوم میں نائٹ کلب بنانے اور الکحل کے مشروبات کی آزادانہ فراہمی کے منصوبے کی رپورٹ دی ہے، اخبار کے مطابق بن سلمان یہ اقدام سیاحوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کشش بڑھانے کے لیے اٹھائیں گے تاہم ان کے اس اقدام کی سعودی عرب میں مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ نیوم سعودی عرب کے شمال مغرب میں طائف کے علاقے میں ایک میگا سٹی کی تعمیر کا منصوبہ ہے جس کے پہلے حصے کا افتتاح 2025 تک ہونا ہے۔ اس شہر کا رقبہ 26500 مربع کلومیٹر بتایا جاتا ہے یعنی نیویارک سٹی سے 33 گنا اور قطر سے تین گنا زیادہ۔
نیوم سٹی کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 500 بلین ڈالر لگایا گیا ہے اور رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے دوران فرانسیسی کمپنیاں 1000 کلومیٹر طویل سولر روڈ تعمیر کریں گی اور برطانوی کمپنیاں بھی ونڈ پاور سسٹم کے ذریعے بجلی تیار کریں گی نیز کروز تفریحی کشتیاں بھی بنائیں گی جبکہ ڈچ کمپنیاں بھی مکمل طور پر جدید اور پیش رفتہ پلوں کی تعمیر کے ذریعے بڑی اور اونچی اونچی عمارتوں کو آپس میں جوڑیں گی، تاہم ابھی تک یہ بن سلمان کے خواب ہی ہیں اس لیے کہ بہت ساری کمپنیاں اس پروجیکٹ سے مایوس ہو کر واپس جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل حماس کو شکست دے سکتا ہے؟موساد کے سابق چیف کی زبانی
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق موساد چیف نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی: بینی گینٹز
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریو نے مقبوضہ علاقوں میں بلیو اینڈ وائٹ
اگست
جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
دسمبر
یہ سال بلدیاتی انتخاب کا ہے: شیخ رشید
?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران
دسمبر
کیا ٹرمپ کا کینیڈا، پاناما کینال اور گرین لینڈ کے بارے میں ملکیتی نظریہ واقعی سنجیدہ ہے؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس اور ٹرمپ کے قریبی افراد کے بیانات سے
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ہم آہنگی:امریکی کا انکشاف
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر
اکتوبر
عمر کا حقیقی پتا لگانے کے لیے انسٹاگرام میں اے آئی ٹول کا استعمال
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سوشل ویب سائٹ کمپنی میٹا نے صارفین کی حقیقی عمر
نومبر
غزه کی جنگ میں امریکہ کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو
نومبر