?️
سچ خبریں:سعودی پروپیگنڈے کے برخلاف سعودی ولی عہد شہزادہ کی زندگی کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاعات اس بات کا اشارہ کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنے پہلے دو سال کے عہدے کے دوران صرف اپنی تفریح پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔
افریقہ رپورٹ ویب سائٹ پرشائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ولی عہد شہزادہ اور سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے تفریح پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے ہیں ، رپورٹ کے مطابق بن سلمان کے سعودی عرب میں اقتدار سنبھالنے کے بعد 2015 سے لے کر 2017 تک انھوں نے تقریبات ، کروز جہازوں اور ماڈل خواتین پر 1.18 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں، رپورٹ کے مطابق سلمان بن عبد العزیز کے سعودی عرب کے تخت شاہی پر بیٹھنے کے بعد ان کے بیٹے نے سعودی خزانوں اور املاک تک لامحدود رسائی حاصل کی اور اس ملک کے بے دخل ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف چہرے کو مسخ کرنے کے لئے بہت پیسہ خرچ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ، سعودی ولی عہد شہزادہ کے برسر اقتدار آنے کے وقت ریاض میں گرمی تھی ،انھوں نے اس گرمی سے بچنے کے لئے خفیہ طور پر یورپی شہروں جیسے پیرس ، وغیرہ میں جانے کا فیصلہ کیا ، اور بالآخر مالدیپ میں سکونت اختیار کی، ان سفروں میں وہ عام طور پر تنہا نہیں جاتے تھے بلکہ ان کے دوستوں کے چھوٹے چھوٹے گروپ مہمان کی حیثیت سے ان کے ساتھ جاتے تھے، سعودی ولی عہد شہزادہ کے ساتھ درجنوں افراد ہوتے تھے اور کہا جاتا ہے کہ ان سفروں کے دوران انھوں نے کھانے پینے پر بہت زیادہ رقم خرچ کی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ نے اس عرصے کے دوران مشہور گلوکاروں کے ساتھ نائٹ پارٹیاں منعقد کیں،واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اندرون اور بیرون ملک سعودی میڈیا انھیں ایک ایسے شخص کے طور پر پیش کرنے کی کوشش رہنا پسند کرتے ہیں جو اپنے پیش رو اور ساتھیوں کے برخلاف سیر وتفریح کی طرف بہت کم میلان رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر 4 روزہ
اپریل
ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
جون
برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کے لئے خوشخبری سامنے آگئی
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیر کو سپیکر اسد قیصر
ستمبر
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور
?️ 9 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے زمان پارک پولیس
مارچ
جارحیت کا دارالحکومت
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے خلیج تعاون کونسل
مارچ
صیہونی قتل عام قابض حکومت کی عمر کم کردے گا: ہنیہ
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت آج جمعرات 21 اپریل کی صبح مسجد الاقصی
اپریل
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کے خلاف سیکورٹی تعاون کی پیشکش کی: صہیونی میڈیا
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
فروری