?️
سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کو نظر انداز کیے جانے کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکام کی بن سلمان کی میزبانی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرتی ہے کہ وہ قاتل ہیں۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے صدر ایمانوئل میکرون محمد بن سلمان کی میزبانی کررہے ہیں اور اس دوران حکومت کی جانب سے اس دعوت نامے کے نامناسب ہونے پر تنقید کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،در ایں اثنا ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سکرٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ مجھے جمال خاشقجی اور ان جیسے لوگوں کے ہماری دنیا کے لیے دیے جانے والے پیغام کی وجہ سے اس ملاقات سے بہت دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے محمد بن سلمان کو ایک ایسا شخص بھی کہا جو کسی قسم کی مخالفت کو برداشت نہیں کرتا، واضح رہے کہ کیلامر جو خاشقجی کے قتل کے وقت اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تھے، کہتے ہیں کہ محمد بن سلمان کا فرانس کا دورہ اور دوسری طرف، سعودی عرب میں جو بائیڈن کے ساتھ ان کی ملاقات اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرتی کہ وہ ایک قاتل کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے بن سلمان کو قبول کرنا ان لوگوں کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث انسانی اقدار ختم ہو رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پسنی میں امریکی بندرگاہ علاقائی سلامتی کے لیے چیلنج؛ پاکستانی سینئر سیاستدان کی وارننگ
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستانی سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے بلوچستان کے ساحلی علاقے
اکتوبر
پنجاب کابینہ؛ ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری
?️ 5 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے
اگست
سعودی آرامکو کے ساتھ تعاون کی وجہ سے گوگل پر کڑی تنقید
?️ 20 فروری 2023گوگل کو سعودی تیل کمپنی آرامکو کے ساتھ تعاون پر شدید تنقید
فروری
ایران پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے:پاکستان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے ایران پر
جون
اٹلی کی 400 شخصیات کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: 400 اٹلی شخصیات، ملک کی مشہور انجمن فرماٹیوی کے ارکان
ستمبر
صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس
جنوری
کورونائی نسل پرستی
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ
?️ 1 نومبر 2025بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ برطانیہ کے بادشاہ چارلس
نومبر