?️
سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔
السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے جمعرات کے روز بغداد میں ترک سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کی اطلاع دی، عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ ترکی کے خلاف مظاہرے ترک فوج کے عراقی سرزمین میں داخل ہونے کےخلاف احتجاج کے طور پر کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے الوزیریہ کے علاقے میں واقع ترکی کے سفارتخانے کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردیں، انہوں نے کہا کہ ترک وزیر دفاع خلوصی آکارنے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ ترک فوج کا شمالی عراق میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
یادرہے کہ گذشتہ بدھ کے روز ، ترکی نے پنجہ عقاب 2 کے نام سے شمالی عراق میں اپنی کاروائی کا آغاز کیا اور 17 فروری کو ترک وزیر دفاع نے اس آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا، آکر کے مطابق آپریشن میں پی کے کے کے 48 ارکان ہلاک ہوئے جن میں گروپ کے دو اعلی عہدے دار بھی شامل ہیں۔
ترکی کے وزیر دفاع نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنے ملک کے دفاع کرنے کے حق کے بارے میں بات کی جبکہ دھوک صوبہ جہاں یہ کاروائی ہوئی وہ عراق کی علاقائی سالمیت کا حصہ ہے اور بغداد حکومت نے بار بار اس مسئلے پر تنقید کی ہے،یادرہے کہ ترکی آئے دن شمالی عراق پر حملے کرتا رہتا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ یہاں کرد ملیشیا جو ترکی کے نزدیک دہشت گرد تنظیم ہے ،کے ٹھکانے موجود ہیں اور وہ انہیں تباہ کرنے کے درپے ہے جبکہ عراقی حکام ان کاروئیوں کو اپنے ملک کی عرضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں لیکن ترکی پر اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے اور وہ ان حملوں کو اپنا حق سمجھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان اور شام میں ٹرمپ کا ہر منصوبہ ناکام
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "ہاآرتص” کے سینئر تجزیہ کار تسفی بارئیل نے اپنے
جولائی
صیہونی حکومت کے وجود کے خلاف تین حقیقی خطرات؛ ایہود باراک کی زبانی
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے جوہری پروگرام سمیت تین
فروری
اوکیناوا، جاپان میں امریکہ مخالف مظاہرے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کی جاپان میں واپسی کی 50ویں سالگرہ کے موقع
مئی
حماس نے دیا ٹرمپ کو کرارا جواب
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربی ٹی وی کو
فروری
شہباز شگری کی گرل فرینڈ سے دھوکے پر بات کی ویڈیو وائرل
?️ 17 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ختم ہونے کے دو
اکتوبر
غزہ کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے: اسرائیلی وزیر جنگ
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائل کاتز نے حماس کو دھمکی
جولائی
سعودی حکومت نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے:اقوام متحدہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ نے سعودی
مارچ
پاکستانی سنیوں کے اعلیٰ وفد کا بھائی چارے اور قربت کے لئے ایران کا دورہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ برسوں میں معروف پاکستانی سنی علما کا ایران کا یہ
جنوری