🗓️
سچ خبریں:برطانیہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرینی شہریوں کو اپنے ملک کے متعدد علاقوں میں فوجی تربیت دے رہا ہے۔
برطانیہ نے دیگر مغربی ممالک کی شمولیت کے ساتھ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے اب تک تقریباً 4700 یوکرینی شہریوں کو فوجی تربیت دی ہے۔
اسکائی نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ تقریباً 4700 یوکرینی شہری گزشتہ جون کے آغاز سے انگلینڈ کے جنوب، جنوب مغرب اور جنوب مشرق میں واقع اڈوں میں فوجی تربیت حاصل کر رہے ہیں،اسکائی نیوز نیوز ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ یہ فوجی تربیتی کورس تین سے پانچ ہفتوں تک جاری رہتے ہیں اور یہ تربیتیں انگلینڈ میں اور یوکرین کے اندر روسی میزائل حملوں کے خطرے سے دور ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا، نیوزی لینڈ، سویڈن، ہالینڈ، ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے اور لتھوانیا جیسے ممالک ان فوجی تربیت کے میدان میں برطانوی فریق کے ساتھ حصہ لیتے اور تعاون کرتے ہیں، یاد رہے کہ برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے ان فوجی تربیتوں کے بارے میں کہا کہ ہمیں یوکرینیوں کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ وہ روسی حملے کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کر سکیں اور جب تک ضرورت پڑی تو ہم یہ کام جاری رکھیں گے۔
اسکائی نیوز نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر دفاع نے چار مرتبہ یوکرینی شہریوں کے تربیتی مراکز کا دورہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
موریتانیہ کے عوام کا احتجاج
🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز موریتانیہ کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت نواکشوت
ستمبر
عرب پارلیمنٹ غزہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے خواہاں
🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ نے غزہ کے بعض علاقوں سے قابض فوج کے
اپریل
امریکہ ایران اور روس کو تنہا کرنے میں کیوں ناکام ہے؟
🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بالا دستی کے مخالف ممالک کو الگ تھلگ کرنے کی
اکتوبر
فیک نیوز قوموں کو تباہ کرتی ہے: صدر مملکت
🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ہم اسرائیل کو کبھی بھی سرکاری طور پر تسلیم نہیں کریں گے: یحیی السنوار
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نئے رہنما نے
اگست
اسرائیل کی غزہ کی جنگ میں شکست: امریکی یہودی
🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے رپورٹ
جنوری
نسلی امتیاز ملک کے لئے ایک بڑی مشکل
🗓️ 30 جون 2023سچ خبریں:مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ
جون
طالبان کا مقابلہ کرنے کے لئے افغانستان میں رات کا کرفیو نافذ
🗓️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت داخلہ نے طالبان کی نقل و حرکت کا مقابلہ
جولائی