?️
سچ خبریں:سعودیوں کی جانب سے بروقت ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں حج کرنے کے لیے آنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے متعدد مسلمان جو مناسک حج کی ادائیگی کے لیے رضاکارانہ طور پر سعودی عرب کا سفر کر رہے ہیں، کو سعودی عرب کے نئے رجسٹریشن سسٹم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور وہ سعودی عرب پرواز کرنے سے قاصر ہیں۔
بی بی سی کی ویب سائٹ کے مطابق برٹش کونسل آف حجاج نے اعلان کیا کہ ہفتے کے روز 12 افراد کو بتایا گیا کہ وہ سعودی عرب نہیں جا سکتے کیونکہ پروازوں اور حج کے لیے ای ٹکٹ بروقت جاری نہیں کیے گئے ہیں،انہیں گھر لوٹ کر خبر کا انتظار کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے جہاں یورپ، شمالی امریکہ اور آسٹریلیا کے مسلمان اگر اس سال جولائی میں شروع ہونے والے حج میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں رجسٹریشن کرانا ہوگی جبکہ حج کے اخراجات میں اچانک اضافے نے بھی یورپی عازمین حج کو پریشان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں فی شخص 6000 پونڈ سے 10000 پونڈ تک بڑھائے جانے والے حج کے اخراجات پر سعودی حکام کو تنقید کا سامنا ہے، برٹش پیلگریمز کونسل کے سربراہ نے کہا کہ برطانوی کرکٹ کھلاڑی عادل رشید سمیت 250 مسافر سعودی عرب پرواز نہیں کر سکے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی
اپریل
سعودی عرب، امریکہ اور امارات کے درمیان ملاقات
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ریاض
ستمبر
میرے خلاف عالمی نفرت کی وجہ میڈیا پروپیگنڈا ہے: نیتن یاہو
?️ 23 جولائی 2025صیہونی ریاست کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں
جولائی
پاکستان نے داسو حملے کے بارے میں بھارت کے دعویٰ کو مسترد کر دیا
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے داسو حملے سے لاتعلقی کے بھارتی
اگست
یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے بحیرہ احمر
جنوری
ناراض صہیونی مظاہرین کا نعرہ، نیتن یاہو قاتل ہے
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف
نومبر
سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں
?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود سول
دسمبر
امریکہ خفیہ طور پر یوکرین کو خصوصی ہتھیار دے رہا ہے: پولیٹیکو
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: امریکی میگزین سیاسی نے پیر 22 اگست کو اطلاع
اگست