سچ خبریں:برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سائبر حملہ میں ہیک کیے گئے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج پر سائبر حملہ کیا گیا جس کے بعد ٹوئٹر اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر موجود اس ادارے کے صارف اکاؤنٹس کو ہیک کر لیا گیا،اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کو برطانوی فوج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی اچانک ہیکنگ کے نتیجے میں تحائف اور مقابلہ جات کی پیشکش کرنے والا مواد سامنے آیا۔
واضح رہے کہ حملے میں برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا نام بھی کم از کم دو بار تبدیل کیا گیا اور نئی پروفائل پکچرز اپ لوڈ کی گئیں جن میں جوکر جیسی تصویر والا روبوٹ اور ایک بندر شامل تھا، برطانوی فوج کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو بھی آرک انویسٹ نامی اکاؤنٹ سے بدل دیا گیا، جس نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ساتھ کریپٹو کرنسیوں کی بحث کو دکھانے کے لیے متعدد لائیو سٹریمز سامنے لایا گیا۔
برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بازیابی کے بعد برطانوی فوج کے سوشل میڈیا منیجر نے ان اکاؤنٹس کے فالوورز سے معافی مانگی، برطانوی فوج کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ٹوئٹر اور یوٹیوب پر برطانوی فوج کے اکاؤنٹ کی ہیکنگ کے بارے میں علم ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں بھی برطانوی وزارت دفاع کے پریس آفس نے کہا تھا کہ سائبر حملوں کے بارے میں تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔