?️
سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر اس حکومت کی جارحیت کی مذمت میں برازیلی صدر لولا دا سلوا کے بیان کو شرمناک اور سرخ لکیر کو عبور کرنے کے مترادف قرار دیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے بارے میں برازیلی صدر لولا دا سلوا کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کا ہٹلر کون ہے؟ برازیل کے صدر کا بیان
بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف برازیلی صدر لولا دا سلوا کے الفاظ کو شرمناک اور خطرناک قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے رویے کا نازیوں اور ہٹلر کے ہولوکاسٹ سے موازنہ کرنا ہماری سرخ لکیر کو عبور کرنا ہے۔
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اپنے دفاع اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مکمل کامیابی تک لڑتا رہے گا۔
یاد رہے کہ برازیل کے صدر نے صیہونی حکومت پر غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کا الزام لگایا اور غزہ کی موجود صورتحال کو ہولوکاسٹ (دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے خلاف نازی جرمنی کے اقدامات کے بارے میں صیہونی دعویٰ) کے مشابہ قرار دیا۔
لولا دا سلوا نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے اور ایک انتہائی تیار فوج کی عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنگ ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ فلسطینی عوام کے خلاف غزہ کی پٹی میں ہو رہا ہے وہ تاریخ کے کسی اور مرحلے پر نہیں ہوا، درحقیقت ہم نے اس طرح کے رویے کا مشاہدہ اس وقت کیا جب ہٹلر نے یہودیوں کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔
برازیل کے صدر کے ان بیانات کے جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے تل ابیب میں برازیل کے سفیر کو طلب کیا اور اسرائیل کے خلاف ڈا سلوا کے الفاظ کو شرمناک قرار دیا۔
مزید پڑھیں: برازیلی صدر صیہونی بربریت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
چند روز قبل برازیل کے صدر نے غزہ میں غاصب صیہونی افواج کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ یہ کاروائیاں ناقابل قبول حد تک پہنچ چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
?️ 19 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ
نومبر
مغربی ممالک معاشی فائدے کے لیے اپنی سلامتی قربان نہ کریں:نیٹو
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ
مئی
مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں:وزیر خارجہ
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ
نومبر
صحافی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، قاسم سوری کے نیشنل پریس کلب میں داخلے پر پابندی
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینئر صحافی سلیم صافی کے خلاف بیان دینے پر
دسمبر
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری
یوکرین نیٹو کا ایک ہتھکنڈا
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشہور امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ نیٹو یوکرین کے ساتھ
اپریل
مرد کے تمام کام عورت پر فرض نہیں: نادیہ حسین
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین
اگست
معروف بھارتی جوڑی کی 9 سال بعد طلاق
?️ 6 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عامر علی اور
جنوری