?️
سچ خبریں:بحرینی جیل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی لاپرواہی سے طویل قید کی سزا پانے والے بحرین کے درجنوں سیاسی قیدی تقریباً ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
بحرینی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے کچھ قیدیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے تک جیل کی سزاؤں والے سیاسی قیدیوں میں کورونا کی علامات پائی جارہی ہیں جیسے کہ بخار اور تھکاوٹ نیز جیل کا کلینک بیمارون سے بھرا ہوا ہے جبکہ ان میں سے کچھ کو دو دن یا اس سے زیادہ کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ۔
کچھ قیدیوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی درخواستوں کے باوجود جیل حکام اور کلینک والے ہمیں لوگوں کی بیماری کی اطلاع نہیں دیتے نیز جیل کلینک صرف بیمار قیدیوں کا فوری معائنہ کرتا ہے تاکہ قیدیوں کے اہل خانہ کو ان کے انفیکشن کے بارے میں مطلع نہ کیا جا سکے اور جیل کے اندر بیماری کے پھیلنے کی خبروں کو پھیلنے سے روکا جا سکے جبکہ وہ وزارت صحت کی طرف سے منظور شدہ جانچ نہیں کرتا ہے۔
ایک کارکن کا کہنا تھا کہ بحرینی وزارت داخلہ کی خبروں کو سنسر کرنا خطرناک ہے کیونکہ یہ متاثرہ قیدیوں کی باقاعدہ جانچ نہیں کرتی اور نہ ہی جانچ کے نتائج کا اعلان کرتی ہے نیز جو لوگ قرنطینہ میں جاتے ہیں ان کو اس دوران اپنے اہل خانہ تک رسائی سے روک دیا جاتا ہے جو نہایت ہی خطرناک ہے اس لیے اس طرح ہم بہت سارے قیدیوں کی موت دیکھ رہے ہیں جیسے حسین برکات کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کی گورننس اور بدعنوانی کی تشخیصی رپورٹ میں مالیاتی بدنظمی پر کڑی تنقید
?️ 26 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اپنا
نومبر
مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
کیا یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بھی اپنا دفاع ہے؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل
جنوری
امیر ممالک غریب ملکوں کے عربوں ڈالر کے مقروض
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:آلودہ گیسوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی وجہ سے
جون
ریونیو میں کمی کے باوجود حکومت کا بینکوں سے قرض پر انحصار سے گریز
?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹیکس جمع کرنے میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت
مارچ
روس کا سلامتی کونسل سے اسرائیل کے لیے مطالبہ
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے غزہ میں اسرائیل
اپریل
عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ایکس
اکتوبر
فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے زیادہ مضبوط شراکت داری کی ضرورت ہے:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ
دسمبر