?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سرکاری ٹی وی (کان) نے اعلان کیا ہے کہ منامہ اور تل ابیب کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط کیے جائیں گے۔
صیہونی سرکاری ٹی وی چینل کان نے اعلان کیا کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے حالیہ دورہ بحرین کے بعد فریقین جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں، اس صورت میں دو طرفہ تجارتی تبادلے کروڑوں ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
اس صہیونی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف مظاہروں اور وسیع احتجاج کے باوجود اسرائیل کے صدر کے دورہ منامہ کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں قبل ازیں اسرائیل کی وزارت اقتصادیات اور صنعت کے فارن ٹریڈ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ تعلقات کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان تجارتی تعلقات 2021 میں تقریباً 7.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، بحرین کو اسرائیلی برآمدات کا حجم 4 ملین ڈالر ہے جس میں ہیرے اور قیمتی پتھر، کیمیکل اور برقی آلات شامل ہیں نیز بحرین اسرائیل کو تقریباً 3.5 ملین ڈالر کی دھاتیں اور ایندھن بھی برآمد کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ 4 ستمبر 2020 کو آل خلیفہ حکومت اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا جس کی بحرین کے مختلف علاقوں کے عوام نے کئی بار مظاہرے منعقد کرکے منامہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کی مذمت کی، تاہم صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات معمول پر آنے کے تقریباً دو سال بعد کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی ایک بڑی تعداد اس حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ریپبلکن کا نقطہ نظرسے پیوٹن بائیڈن سے زیادہ طاقتور
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تازہ ترین امریکی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 10
جنوری
واٹس ایپ کا ایک اور فیچر لانچ
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ پر میسج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کے
اگست
تفتیش کے دوران نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے اس اتوار کی سہ پہر شائع ہونے
دسمبر
صیہونی حکومت کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کی وجہ؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات
اگست
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل بہترین کام انجام دیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل
جنوری
اسرائیل کے خلاف امریکی ماہرین تعلیم کی بغاوت کے اسباب، محرکات اور نتائج
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی جانب سے امریکہ میں طلبہ کی بہت بڑی
مئی
مأرب میں سعودی اتحاد کے متعدد کمانڈر ہلاک
?️ 28 فروری 2021یمن کے صوبہ مأرب کی آزادی کی لڑائی میں سعودی جارحیت پسند
فروری
میں بائیڈن کی جگہ صدارت کے لیے تیار ہوں: ہیرس
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا
فروری