?️
سچ خبریں:امریکی کانگریس سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے امریکی صدر کے ملکی اور غیر ملکی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا کہ جو بائیڈن نے دنیا کو بہت زیادہ خطرناک بنا دیا ہے۔
امریکی کانگریس کی ویب سائٹ ہل نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ بائیڈن دنیا کو ایک زیادہ خطرناک جگہ میں تبدیل کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پچھلے ہفتے بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کی جس میں انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ واپس آگیا ہے اور یہ کہ امریکہ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،تاہم بدقسمتی سے موجودہ حقیقت اس سے بہت مختلف نظر آتی ہے۔
رپورٹ میں افغانستان سے امریکہ کی جلد بازی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بائیڈن نہ صرف امریکہ کے لیے کچھ کرنے میں ناکام رہے بلکہ دنیا کو ایک زیادہ خطرناک جگہ میں تبدیل کر رہے ہیں۔
ہل نے لکھا ہے اس وقت ، طالبان اور داعش خراسان (افغانستان میں داعش کی شاخ) افغانستان میں
مضبوطی حاصل کر رہے ہیں اور افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ان پر تشددکررہے ہیں نیز انھیں قتل کر رہے ہیں جنہوں نے برسوں سے اس ملک میں امریکی فوجیوں کا ساتھ دیا ہے ۔
واضح رہے کہ بائیڈن حکومت نے بیان دیا طالبان ایک اسٹریٹجک پارٹنرکے طور پرامریکہ کے ساتھ ہیں ،تاہم امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ بدقسمتی سے اس ذلت کے نتائج افغانستان کی سرحدوں پر ختم نہیں ہوتےجبکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی قوت ہونے کے باوجود امریکیوں کو دشمن کی صفوں میں چھوڑ دیا ہے اور امریکی دشمن بائیڈن کی ناقابل تردید کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد
فروری
جدہ مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جدہ اور یوکرین کے بارے میں دنیا کے 40 ممالک کے
اگست
یوکرین، فوج میں نوجوانوں کی بھرتی میں ناکام
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، اوکرین کے
مئی
الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتے کی مہلت
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے
اکتوبر
عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے
مئی
انتہا پسندی امریکی عوام کی سب سے بڑی پریشانی
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:Reuters اور Moses Ipsos کی طرف سے کرائے گئے نئے پولز
فروری
سعودی شہزادے امریکی اورصیہونی منصوبوں کے حامی
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: پرانے زمانے میں جب کچھ قبائل لوٹ مار کرتے تھے اور
نومبر