?️
سچ خبریں:افغانستان میں سابق امریکی سفیر نے جمعرات کو خبردار کیا کہ کابل حملے جس میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، کے بعد مزید تشدد ہوگا۔
امریکی کانگریس انفارمیشن بیس کی رپورٹ کے مطابق کابل میں جمعرات کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں افغانستان میں سابق امریکی سفیر ریان کروکر نے کہا ہے کہ مزید تشدد اور مزید حملے ہوں گے،رپورٹ کے مطابق سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان سے امریکہ کا انخلا کچھ ممالک میں مسلح عناصر کی نقل وحرکت میں اضافے کا باعث بنا ہے اور جو واقعات افغانستان میں ہورہے ہیں وہ اس ملک تک محدود نہیں رہیں گےبلکہ دیگر ملکوں کو بھی پھیل جائیں گے۔
افغانستان میں سابق امریکی سفیر نے کہا کہ جنگ ابھی جاری ہے، افغانستان سے مکمل انخلاء کے اعلان نے ہر جگہ انتہا پسند ملیشیاؤں کے حوصلے مضبوط کیے ہیں، القاعدہ ، داعش ، پاکستانی طالبان اب دوبارہ اقتدار حاصل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراکر کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جمعرات کو کابل میں دہشت گردوں کے حملے اور خودکش دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو ئے جس کے بعد داعش تکفیری دہشت گردوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یادرہے کہ کراکرجنہوں نے 2002 سے 2003 اور 2011 سے 2012 تک افغانستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ہیں، نے کہا کہ افغانستان دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک زرخیز زمین ہوگا جو کابل میں جمعرات کے حملے کی طرح ہر جگہ حملے کریں گے، انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ صورتحال میں پورے ملک پر طالبان کا کنٹرول بنیادی مسئلہ نہیں ہے، طالبان کا واقعی پورے ملک پر کنٹرول نہیں ہے، اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لیے لوگوں کو واپس جانا ہوگااور جڑ پکڑنی چاہیے،نائن الیون کے حملوں سے پہلے ایسا ہی ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صہیونی فوج کے لیے چیلنجنگ اور خطرناک علاقے
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کِپا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے
ستمبر
غزہ پر یورپ کے موقف میں واضح تبدیلیاں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: الوفد کے حوالے سے، عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام
اگست
سعودی عرب کا ایندھن لے جانے والے یمنی جہاز پر قبضہ
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
نومبر
امریکہ میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے: وائٹ ہاؤس
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ڈائریکٹر نے اعتراف
مارچ
حزب اللہ: ایران نے صہیونیوں کے تمام خوابوں اور فریب کو خاک میں ملا دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے اس بات
جون
نٹن یاہو اتحاد کے ٹوٹنے کی پہلی نشانیاں سامنے آئی
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ایک اعلیٰ سطحی ذرائع کے حوالے سے بتایا
مئی
عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے، چیف جسٹس پاکستان
?️ 20 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا
جنوری
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے برعکس سوڈانی فوج کا ساتھ کیوں دیا؟
?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: یو اے ایی افریقہ اور بحیرہ احمر میں اپنا اثر
نومبر