?️
سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے آج مسجد اقصی میں نماز عید الفطر ادا کی۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے آج مسجد اقصی میں نماز عید الفطر ادا کی، رپورٹ کے مطابق قدس اسلامی اوقاف کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج کے خصوصی حفاظتی اقدامات کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں نماز عید الفطر میں بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے یہ بھی بتایاکہ جبکہ صہیونیوں نے عید الفطر کی نماز کے لئے مسجد اقصی میں سیکڑوں دیگر فلسطینیوں کی موجودگی کو روک لیا،تاہم صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد درجنوں فلسطینیوں نے یروشلم کے پرانے حصے کے داخلی راستوں پر بھی نماز عید ادا کی۔
واضح رہے کہ کل فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سے اپیل کی تھی کہ عید الفطر کے موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد الاقصی پہنچ کر نماز ادا کریں، حماس کے ترجمان محمد حمادۃ نے فلسطینیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مسجد اقصی میں پہنچناغزہ میں شہدا کے خون سے وفاداری کے معاہدے اور آزادی کے راستے کو جاری رکھنے کا ثبوت ہےنیز اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مسجد اقصی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
در ایں اثناجہاد اسلامی موومنٹ نے یروشلم ،مغربی کنارے کے شہروں اور 48 اراضی میں مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو بھی کل جمعرات کو مسجد اقصی میں نماز عید ادا کرنے کے لئے مدعو کیا، جہاد اسلامی نے ان سے نعرۂ تکبیر لگانے اور دنیا کو یہ پیغام دینے کو کہا کہ القدس اور مسجد اقصی فلسطینی ہیں جو نہ کبھی یہودی یا صہیونی تھے اور نہ ہوں گے، جہاد اسلامی نے اعلان کیاکہ عید کے روز مسجد اقصی میں شرکت اور پھر آنے والے جمعہ کی نماز میں شرکت ایک اہم اقدام ہے جو آپ کے استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
خیبر پختوںخوا میں فوج نے 2 دہشت گرد ہلاک کر دئے
?️ 11 جنوری 2022خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور جنوبی وزیرستان
جنوری
صیہونی حکومت کی جیل میں شدید اذیتوں کا انکشاف
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی جیلوں میں تشدد کی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے
دسمبر
موساد کے دو سابق عہددار بھی قطر گیٹ کیس میں شامل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے "قطر گیٹ” نامی کیس میں نئی پیشرفت کی
مئی
نیتن یاہو کا نیویارک روانگی سے قبل اہم اعلان
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوامِ متحدہ کی
ستمبر
ملتان میں آئندہ 48 گھنٹے سیلاب کے حوالے سے اہم ہیں۔ یوسف رضا گیلانی
?️ 2 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
Two golds, one bronze from Indonesian downhill cyclists
?️ 15 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
غزہ کی جنگ نے لبنان کی جنگ کی یاد دلائی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ غزہ پٹی
جولائی
ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے
اگست