?️
سچ خبریں:انسانی حقوق مرکز المیزان کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی فوج نے ایک سال کے دوران غزہ کی پٹی میں 60 فلسطینی خواتین کو شہید کیا۔
المیزان ہیومن رائٹس سینٹر نے اعلان کیا کہ صیہونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 8 مارچ 2021 سے 8 مارچ 2022 تک 60 فلسطینی خواتین کو شہید کیا جن میں 22 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں،یادرہے کہ انسانی حقوق کے مرکز کی طرف سے یہ رپورٹ ہر سال 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سامنے آتی ہے ، اس میں بتایا گیا ہے کہ چار خواتین توپ خانے کے گولوں سے اور 56 راکٹوں سے ہلاک ہوئیں جبکہ 645 خواتین زخمی ہوئیں جن میں 248 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ جرائم گزشتہ سال مئی میں آخری اسرائیلی جارحیت کے دوران ہوئے ، مرکز نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی جارحیت میں اپنے شوہروں سے محروم ہونے والی خواتین کی تعداد 99 تھی، جب کہ قابض حکومت کی افواج نے خواتین کے 742 مکانات اور 211 دونم (تقریباً 20 ہیکٹر) سے زائد زمین کو تباہ کر دیا ۔
المیزان ہیومن رائٹس سنٹر نے زور دے کر کہا کہ قابض حکومت کی افواج غزہ کی پٹی سے باہر ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے سے محروم کر رہی ہے اور یہ مرکز کل 158 خواتین اور 235 بیمار بچوں میں سے 70 خواتین اور 42 بچوں کی مدد کرنے میں ناکام رہا جنہوں نے غزہ کی پٹی سے مدد کی اپیل کی تھی۔


مشہور خبریں۔
قطر میں کفالہ نظام کا خاتمہ، پاکستانی مزدوروں کے لیئے اہم خوشخبری
?️ 31 مارچ 2021(سچ خبریں) اگر آپ کا شمار بھی دبئی، دوحہ یا شارجہ جیسے
مارچ
تکنیکی خرابی کی وجہ سے جرمن ہوائی اڈوں پر افراتفری
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جمعہ کے روز، بارڈر کنٹرول میں تکنیکی خرابی کی وجہ
جنوری
بن سلمان خاشقجی کے قتل کے مقدمے سے محفوظ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان کے وکلاء
اکتوبر
پیپلزپارٹی کی چیف جسٹس، آرمی چیف سمیت اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے
جولائی
ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے 5 اسٹریٹجک ابہام
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر
اکتوبر
ایران اور امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم
جون
افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین
جون
عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا