?️
سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ذرا اس معاہدے کی شق نمبر چھتیس کا مطالعہ کر لیں۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں اپنے امریکی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ، تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ بلنکن، ٹرمپ اور پومپیو کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی دفن کرنے پر آمادہ ہیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بھی واضح نہیں کہ امریکہ اقتصادی دہشت گردی کو مذاکرات میں بارگیننگ کے ایک ہتھکنڈے کے طورپر استعمال کی عادت ترک کرے گا یا نہیں،ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بڑے واضح الفاظ میں لکھا کہ تہران ایٹمی معاہدے کا پابند ہے اور امریکی وزیر خارجہ کو ایٹمی معاہدے کی شق نمبر چھتیس کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔
محمد جواد ظریف نے مزید لکھا کہ راستہ تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے،امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کی یکطرفہ اور غیر قانونی علیحدگی کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران ایٹمی معاہدے میں واپس آنے پر مائل ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی، دوہزار اٹھارہ، کو ایٹمی معاہدے سے یکطر فہ طور پر علیحدگی اختیار اور ایرا ن کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سحر


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کا فرار مزاحمت کی فتح ہے / قابضین کا خاتمہ قریب ہے:عطوان
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبد الباری عطوان نے اپنے
ستمبر
پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا
نومبر
آٹھ محاذوں پر جنگ کی واپسی
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق، عطوان نے لکھا ہے کہ تین
مارچ
یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے
جنوری
صہیونی اخبار: غزہ ایک اور ویتنام بن گیا ہے
?️ 10 جولائی 2025سچ خریں: ایک صیہونی اخبار نے جنگی محاذ پر حکومت کے وزیر
جولائی
حکومت سازی میں تعاون کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اپنی شرائط پر قائم
?️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے تعاون کیلئے
فروری
اگر پیوٹن یوکرین کی جنگ جیت جاتے ہیں تو نہیں معلوم کہاں تک جائیں گے:پولینڈ کے صدر
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:پولینڈ کے صدر نے اعتراف کیا کہ اگر مغرب نے آنے
فروری
مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا
اکتوبر