?️
ایٹالوی وزیر اعظم اور دو وزیروں کے خلاف غزہ عالمی عدالت میں مقدمہ دائر،غزہ نسل کشی کا الزام
اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اور ان کی کابینہ کے دو وزراء کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی میں شریک ہونے کے الزام میں عالمی فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
ایٹالوی خبررساں ادارے آنسا کے مطابق، میلونی نے منگل کی شب ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے، وزیر خارجہ آنتونیو تاجانی، وزیر دفاع گویڈو کروستو اور فوجی کمپنی لئوناردو کے سربراہ روبرتو چنولانی کو نسل کشی میں شراکت کے الزام میں ہیگ کی عالمی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے اٹلی کے سرکاری ٹی وی Rai1 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ دنیا یا تاریخ میں کبھی ایسا مقدمہ چلا ہو جس میں کسی منتخب حکومت پر ایسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہوں۔
میلونی نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فلسطین سے ہمدردی کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں، وہ “ایجنٹ” نہیں بلکہ “جذباتی اور انسان دوست افراد ہیں، اور انہوں نے ان کے لیے احترام کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے یکم دسمبر 2024 کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآو گالانت کے خلاف جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غزہ کے عوام کو بھوک سے مارنے کے الزامات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے دسمبر 2023 میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کا آغاز کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ مقدمہ اب عالمی سطح پر وسعت اختیار کر چکا ہے، اور کئی ممالک جن میں نکاراگوا، کیوبا، آئرلینڈ، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین، اسپین، بیلیز اور ترکیہ شامل ہیں اس قانونی شکایت میں جنوبی افریقہ کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاکستان پوسٹ کو فنڈز کے غلط استعمال، غیر قانونی بھرتیوں پر شدید تنقید کا سامنا
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وزارت
مئی
یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے
فروری
فرانس سے الجزائر لائی گئی گندم میں مردہ سور دریافت، پوری گندم واپس کردی گئی
?️ 18 جون 2021الجزائر (سچ خبریں) الجزائر کے وزیر زراعت نے اعلان کیا ہے کہ
جون
القسام کی نیتن یاہو کو دھمکی
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالین سے وابستہ تلکرم بٹالین
فروری
کیا امریکہ تباہ ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس ملک
دسمبر
وفاقی حکومت کا 36 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط کو
جون
ہم مشرق وسطیٰ کی سلامتی پر اسرائیل کے ساتھ مشاورت میں دلچسپی رکھتے ہیں: روس
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: لاوروف نے بتایا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام
اکتوبر
جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی دعوﺅں کی کوئی حیثیت نہیں، ماہرین
?️ 26 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک
ستمبر