?️
سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت امور خارجہ ایران، نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ ایران پر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور اس کے اثرات کے بارے میں معتبر طبی جریدے دی لینسٹ کی رپورٹ کے ایک حصے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اس رپورٹ میں معتبر طبی جریدے دی لینسٹ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں پاسچر انسٹی ٹیوٹایران کو پہنچنے والا نقصان پورے خطے کی صحت کی حفاظت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
لینسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے: پاسچر انسٹی ٹیوٹ ایران گذشتہ سو سالوں سے ملک کے صحت کے نظام کے بنیادی ستونوں میں سے ایک رہا ہے۔ یہ ادارہ ویکسین کی تیاری اور ترقی، ریفرنس لیبارٹری خدمات، بیماریوں کی تشخیص، اور کورونا، ہیضہ، ریبیز، خسرہ، تپ دق، ایڈز اور وائرل ہیپاٹائٹس جیسی متعدی اور وبائی بیماریوں کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
اس ادارے کو پہنچنے والا نقصان صرف علامتی نہیں ہے بلکہ یہ صحت عامہ کے لیے ایک سنگین اور فوری خطرہ ہے۔ یہ مسئلہ صرف ایران تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے خطے کی صحت عامہ کو متاثر کر سکتا ہے۔
ایک صدی پر محیط سائنسی اور صحت کے مرکز پر حملہ، صرف ایک عمارت پر حملہ نہیں ہے بلکہ یہ صحت سے استفادہ کے حق، علم سے استفادہ کے حق اور ایرانی عوام کی زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
امریکا اور اسرائیل کا پاسچر انسٹی ٹیوٹ ایران پر حملہ جنگی جرم کی واضح مثال ہے اور اس کے مرتکب افراد کو گرفتار اور سزا دی جانی چاہیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹ کی جانب سے حکومت کی بندش ختم کرنے کے ڈیموکریٹس کا بل مسترد
?️ 4 اکتوبر 2025 سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اس مجوزہ بل
اکتوبر
کراچی مسلسل دوسرے بجٹ میں نظر انداز، حکومت سندھ نے کسی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا
?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے
جون
جعلی حکمرانوں کی سیاسی نبض ڈوب رہی ہے، جب بھی انتخابات ہوں گے تو عوام 8 فروری پلس کی طرز پر خاموش انقلاب برپا کریں گے، مسرت چیمہ
?️ 27 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ
جولائی
مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے کیا اہم مطالبہ
?️ 20 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی
فروری
اسرائیل 1000 روزہ جنگ میں کسی کامیابی سے محروم رہا، مکمل ناکامی کا اعتراف
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور میڈیا نے اعتراف کیا
جولائی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اقتصادی جنگ میں کون ہارا؟
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: محمد بن سلمان سعودی ولی عہد متحدہ عرب امارات کے
دسمبر
چین اور روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کو کیسے جواب دیا؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں
اکتوبر
نائن الیون حملے کی بیسویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے خلاف شکایت کا سنگین مرحلہ
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:جیسے جیسے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے کی بیسویں برسی
جولائی