سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے ہرتزلیا سکیورٹی کانفرنس میں ایران اور خطے کے ممالک بالخصوص سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات کے بارے میں خبردار کیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، موساد صیہونی جاسوس ایجنسی کے سابق سربراہ تامیر پارڈو نے ہرتزلیا سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں ایران اور خطے کے ممالک بالخصوص سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کے ممالک بالخصوص سعودی عرب اور مصر کا رویہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔
پارڈو نے اپنی تقریر میں صیہونی اندرونی تقسیم کو صیہونی حکومت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا،انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں، ہم نے دیکھا کہ سعودی عرب ایران کے قریب آیا ہے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے نیز ہم شام، متحدہ عرب امارات، اردن اور اب مصر کے ساتھ کچھ ممالک کے تعلقات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
پارڈو نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ اندرونی تقسیم اور تفرقہ ہے ، حالیہ انتخابات کے بعد ایک گروہ تشکیل پایا جو اسرائیل کو صیہونی نظریات کی سمت کے خلاف چلانے کی کوشش کرتا ہے، نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف اپوزیشن کے مظاہروں کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ پانچ ماہ پہلے کیا ہوا تھا تو ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کی سب سے بڑی شکست ہوئی ہوئی۔