?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان کاکہناہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن پابندیوں میں کمی نہیں لائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینیفر ساکی نے جمعہ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن پابندیوں میں کمی لانے کے لئے اقدامات نہیں کرے گا، گذشتہ رات بھی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں واضح طور پر اشارہ کیا تھا کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ کچھ ایرانی اداروں پر پابندیوں کے لیبل کو تبدیل کرنے کی سابقہ انتظامیہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سے پیچھے ہٹ سکتی ہے،واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو ایران کے جوہری معاہدے میں واپس لانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2016 میں دست برداری اختیاری کر لی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حال ہی میں فرنافرز میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ایرانی ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کی شرط کو اپنے ملک پر عائد پابندیوں کو غیر مشروط طور پر ہٹائے جانے کا اعلان کیا تھا،دوسری طرف بائیڈن حکومت نے کہا ہے کہ معاہدے میں واپسی کے لئے شرط یہ ہے کہ اس میں امریکہ کی واپسی اور وعدوں کی عدم تکمیل اور یورپی ممالک کی جانب سے اپنے وعدے پورے نہ کیے جانے کے جواب میں تہران نےاپنے ایجنڈے میں جو معاون اقدامات کیے تھے ، ان سے واپس آجائے جس کے جواب میں ایران نے کہا کہ انھیں امریکہ کے معاہدے میں واپس آنے میں کوئی جلدی نہیں ہےنیز واشنگٹن معاہدےکی یکطرفہ خلاف ورزی کی وجہ سے اس معاہدے پر شرط عائد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے عراق شام کی سرحد پر مزاحمتی گروپوں پر امریکی فضائی حملوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے "متناسب” ہیں،جن ساکی نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اس حملے نے "مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا” کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کاکہناہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن پابندیوں میں کمی نہیں لائے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ استقامت کے کمانڈروں کے قتل کا منصوبہ ناکام: صہیونی تجزیہ نگار
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے متفقہ طور پر
مئی
خواہش ہے دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کروں، سجل علی
?️ 17 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں سے قبل بولی وڈ فلم میں کام
اپریل
جنوبی وزیرستان میں 3 حملوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
?️ 7 نومبر 2024وادی تیراہ: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی
نومبر
پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی
دسمبر
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
السیسی کا یمن کے سیاسی حل کے لیے مصر کی حمایت پر زور
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی صدارتی کونسل کے وزیر دفاع محسن الداعری نے مصر
مئی
عالمی منڈی میں ڈالر بلند ترین سطح پر، ملک میں روپے کی قدر میں کمی
?️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد:( سچ خبریں) تین روز مسلسل بہتری کے بعد انٹربینک مارکیٹ
ستمبر
زیلنسکی کا بائیڈن پر ردعمل
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی